زبور 12:132-16
زبور 12:132-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
اگر تیرے فرزند میرے عہد اور میری شہادت پر جو مَیں اُن کو سِکھاؤُں گا عمل کریں تو اُن کے فرزند بھی ہمیشہ تیرے تخت پر بَیٹھیں گے۔ کیونکہ خُداوند نے صِیُّون کو چُنا ہے۔ اُس نے اُسے اپنے مسکن کے لِئے پسند کِیا ہے۔ یہ ہمیشہ کے لِئے میری آرام گاہ ہے۔ مَیں یہیں رہُوں گا کیونکہ مَیں نے اِسے پسند کِیا ہے۔ مَیں اِس کے رِزق میں خُوب برکت دُوں گا۔ مَیں اِس کے غرِیبوں کو روٹی سے سیر کرُوں گا۔ اِس کے کاہِنوں کو بھی مَیں نجات سے مُلبّس کرُوں گا۔ اور اُس کے مُقدّس بُلند آواز سے خُوشی کے نعرے ماریں گے۔
زبور 12:132-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اگر تیرے بیٹے میرے عہد کے وفادار رہیں اور اُن احکام کی پیروی کریں جو مَیں اُنہیں سکھاؤں گا تو اُن کے بیٹے بھی ہمیشہ تک تیرے تخت پر بیٹھیں گے۔“ کیونکہ رب نے کوہِ صیون کو چن لیا ہے، اور وہی وہاں سکونت کرنے کا آرزومند تھا۔ اُس نے فرمایا، ”یہ ہمیشہ تک میری آرام گاہ ہے، اور یہاں مَیں سکونت کروں گا، کیونکہ مَیں اِس کا آرزومند ہوں۔ مَیں صیون کی خوراک کو کثرت کی برکت دے کر اُس کے غریبوں کو روٹی سے سیر کروں گا۔ مَیں اُس کے اماموں کو نجات سے ملبّس کروں گا، اور اُس کے ایمان دار خوشی سے زوردار نعرے لگائیں گے۔