زبور 1:127-5
زبور 1:127-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے تو بنانے والوں کی مِحنت عبث ہے۔ اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرے تو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔ تُمہارے لِئے سویرے اُٹھنا اور دیر میں آرام کرنا اور مشقّت کی روٹی کھانا عبث ہے کیونکہ وہ اپنے محبُوب کو تو نِیند ہی میں دے دیتا ہے۔ دیکھو! اَولاد خُداوند کی طرف سے مِیراث ہے اور پیٹ کا پَھل اُسی کی طرف سے اَجر ہے۔ جوانی کے فرزند اَیسے ہیں جَیسے زبردست کے ہاتھ میں تِیر۔ خُوش نصِیب ہے وہ آدمی جِس کا ترکش اُن سے بھرا ہے۔ جب وہ اپنے دُشمنوں سے پھاٹک پر باتیں کریں گے تو شرمِندہ نہ ہوں گے۔
زبور 1:127-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اگر یَاہوِہ گھر نہ بنائیں، تو بنانے والوں کی محنت عبث ہے۔ اگر یَاہوِہ ہی شہر کی حِفاظت نہ کریں، تو نگہبانوں کا جاگنا عبث ہے۔ تُم خوامخواہ سویرے جلد اُٹھتے ہو، اَور رات کو دیر تک جاگتے رہتے ہو، اَور مشقّت کی روٹی کھاتے ہو۔ کیونکہ جِن سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں اُنہیں آرام کی نیند بھی بخشتے ہیں۔ بچے یَاہوِہ کی دی ہُوئی مِیراث ہیں، اَور بچّے اُن کی طرف سے اجر ہیں۔ جَوانی کے بیٹے زورآور کے ہاتھ میں تیروں کی مانند ہوتے ہیں۔ مُبارک ہے وہ آدمی، جِس کا ترکش اُن سے بھرا ہوتاہے! جَب وہ شہر کے پھاٹک پر اَپنے دُشمنوں سے اُلجھیں گے تو شرمندہ نہ ہوں گے۔
زبور 1:127-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
سلیمان کا زیارت کا گیت۔ اگر رب گھر کو تعمیر نہ کرے تو اُس پر کام کرنے والوں کی محنت عبث ہے۔ اگر رب شہر کی پہرا داری نہ کرے تو انسانی پہرے داروں کی نگہبانی عبث ہے۔ یہ بھی عبث ہے کہ تم صبح سویرے اُٹھو اور پورے دن محنت مشقت کے ساتھ روزی کما کر رات گئے سو جاؤ۔ کیونکہ جو اللہ کو پیارے ہیں اُنہیں وہ اُن کی ضروریات اُن کے سوتے میں پوری کر دیتا ہے۔ بچے ایسی نعمت ہیں جو ہم میراث میں رب سے پاتے ہیں، اولاد ایک اجر ہے جو وہی ہمیں دیتا ہے۔ جوانی میں پیدا ہوئے بیٹے سورمے کے ہاتھ میں تیروں کی مانند ہیں۔ مبارک ہے وہ آدمی جس کا ترکش اُن سے بھرا ہے۔ جب وہ شہر کے دروازے پر اپنے دشمنوں سے جھگڑے گا تو شرمندہ نہیں ہو گا۔