زبور 1:125-5
زبور 1:125-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
جو خُداوند پر توکُّل کرتے ہیں وہ کوہِ صِیُّون کی مانِند ہیں جو اٹل بلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔ جَیسے یروشلِیم پہاڑوں سے گِھرا ہے وَیسے ہی اب سے ابد تک خُداوند اپنے لوگوں کو گھیرے رہے گا۔ کیونکہ شرارت کا عصا صادِقوں کی مِیراث پر قائِم نہ ہو گا تاکہ صادِق بدکاری کی طرف اپنے ہاتھ نہ بڑھائیں۔ اَے خُداوند! بَھلوں کے ساتھ بھلائی کر اور اُن کے ساتھ بھی جو راست دِل ہیں۔ لیکن جو اپنی ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑتے ہیں اُن کو خُداوند بدکرداروں کے ساتھ نِکال لے جائے گا۔ اِسرائیل کی سلامتی ہو!
زبور 1:125-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
زیارت کا گیت۔ جو رب پر بھروسا رکھتے ہیں وہ کوہِ صیون کی مانند ہیں جو کبھی نہیں ڈگمگاتا بلکہ ابد تک قائم رہتا ہے۔ جس طرح یروشلم پہاڑوں سے گھرا رہتا ہے اُسی طرح رب اپنی قوم کو اب سے ابد تک چاروں طرف سے محفوظ رکھتا ہے۔ کیونکہ بےدینوں کی راست بازوں کی میراث پر حکومت نہیں رہے گی، ایسا نہ ہو کہ راست باز بدکاری کرنے کی آزمائش میں پڑ جائیں۔ اے رب، اُن سے بھلائی کر جو نیک ہیں، جو دل سے سیدھی راہ پر چلتے ہیں۔ لیکن جو بھٹک کر اپنی ٹیڑھی میڑھی راہوں پر چلتے ہیں اُنہیں رب بدکاروں کے ساتھ خارج کر دے۔ اسرائیل کی سلامتی ہو!