زبور 3:121-7
زبور 3:121-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ تمہارا پاؤں پھسلنے نہ دیں گے؛ جو تمہارے مُحافظ ہیں وہ اُونگھتے نہیں۔ دراصل اِسرائیل کے مُحافظ نہ تو کبھی اُونگھتے ہیں نہ سوتے ہیں۔ یَاہوِہ تمہارے مُحافظ ہیں۔ یَاہوِہ تمہارے داہنے ہاتھ پر تمہارے سائبان ہیں؛ دِن کو آفتاب تُمہیں ضرر نہیں پہُنچائے گا، اَور نہ رات کو ماہتاب۔ یَاہوِہ ہر بُلا سے تُمہیں محفوظ رکھیں گے۔ وہ تمہاری جان کی حِفاظت کریں گے؛
زبور 3:121-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
وہ تیرا پاؤں پھسلنے نہیں دے گا۔ تیرا محافظ اونگھنے کا نہیں۔ یقیناً اسرائیل کا محافظ نہ اونگھتا ہے، نہ سوتا ہے۔ رب تیرا محافظ ہے، رب تیرے دہنے ہاتھ پر سائبان ہے۔ نہ دن کو سورج، نہ رات کو چاند تجھے ضرر پہنچائے گا۔ رب تجھے ہر نقصان سے بچائے گا، وہ تیری جان کو محفوظ رکھے گا۔
زبور 3:121-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
وہ تیرے پاؤں کو پِھسلنے نہ دے گا۔ تیرا مُحافِظ اُونگھنے کا نہیں۔ دیکھ! اِسرائیل کا مُحافِظ نہ اُونگھے گا نہ سوئے گا۔ خُداوند تیرا مُحافِظ ہے خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر تیرا سائبان ہے۔ نہ آفتاب دِن کو تُجھے ضرر پُہنچائے گا نہ ماہتاب رات کو۔ خُداوند ہر بلا سے تُجھے محفُوظ رکھّے گا۔ وہ تیری جان کو محفُوظ رکھّے گا۔