زبور 9:119-13
زبور 9:119-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
نوجوان اپنی راہ کو کس طرح پاک رکھے؟ اِس طرح کہ تیرے کلام کے مطابق زندگی گزارے۔ مَیں پورے دل سے تیرا طالب رہا ہوں۔ مجھے اپنے احکام سے بھٹکنے نہ دے۔ مَیں نے تیرا کلام اپنے دل میں محفوظ رکھا ہے تاکہ تیرا گناہ نہ کروں۔ اے رب، تیری حمد ہو! مجھے اپنے احکام سکھا۔ اپنے ہونٹوں سے مَیں دوسروں کو تیرے منہ کی تمام ہدایات سناتا ہوں۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 119زبور 9:119-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
(بیتھ) جوان اپنی روِش کِس طرح پاک رکھّے؟ تیرے کلام کے مُطابِق اُس پر نِگاہ رکھنے سے۔ مَیں پُورے دِل سے تیرا طالِب ہُؤا ہُوں مُجھے اپنے فرمان سے بھٹکنے نہ دے۔ مَیں نے تیرے کلام کو اپنے دِل میں رکھ لِیا ہے تاکہ مَیں تیرے خِلاف گُناہ نہ کرُوں۔ اَے خُداوند! تُو مُبارک ہے۔ مُجھے اپنے آئِین سِکھا۔ مَیں نے اپنے لبوں سے تیرے فرمُودہ احکام کو بیان کِیا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 119