زبور 75:119-78
زبور 75:119-78 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے رب، مَیں نے جان لیا ہے کہ تیرے فیصلے راست ہیں۔ یہ بھی تیری وفاداری کا اظہار ہے کہ تُو نے مجھے پست کیا ہے۔ تیری شفقت مجھے تسلی دے، جس طرح تُو نے اپنے خادم سے وعدہ کیا ہے۔ مجھ پر اپنے رحم کا اظہار کر تاکہ میری جان میں جان آئے، کیونکہ مَیں تیری شریعت سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ جو مغرور مجھے جھوٹ سے پست کر رہے ہیں وہ شرمندہ ہو جائیں۔ لیکن مَیں تیرے فرمانوں میں محوِ خیال رہوں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 119زبور 75:119-78 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُداوند! مَیں تیرے احکام کی صداقت کو جانتا ہُوں اور یہ کہ وفاداری ہی سے تُو نے مُجھے دُکھ میں ڈالا۔ اُس کلام کے مُطابِق جو تُو نے اپنے بندہ سے کِیا تیری شفقت میری تسلّی کا باعِث ہو۔ تیری رحمت مُجھے نصِیب ہو تاکہ مَیں زِندہ رہُوں۔ کیونکہ تیری شرِیعت میری خُوشنُودی ہے۔ مغرُور شرمِندہ ہوں کیونکہ اُنہوں نے ناحق مُجھے گِرایا۔ لیکن مَیں تیرے قوانِین پر دِھیان کرُوں گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 119