YouVersion Logo
تلاش

زبور 32:119-45

زبور 32:119-45 کِتابِ مُقادّس (URD)

جب تُو میرا حَوصلہ بڑھائے گا تو مَیں تیرے فرمان کی راہ میں دَوڑُوں گا۔ (ھے) اَے خُداوند! مُجھے اپنے آئِین کی راہ بتا اور مَیں آخِر تک اُس پر چلُوں گا۔ مُجھے فہم عطا کر اور مَیں تیری شرِیعت پر چلُوں گا۔ بلکہ مَیں پُورے دِل سے اُس کو مانُوں گا۔ مُجھے اپنے فرمان کی راہ پر چلا کیونکہ اِسی میں میری خُوشی ہے۔ میرے دِل کو اپنی شہادتوں کی طرف رجُوع دِلا نہ کہ لالچ کی طرف۔ میری آنکھوں کو بُطلان پر نظر کرنے سے باز رکھ اور مُجھے اپنی راہوں میں زِندہ کر۔ اپنے بندہ کے لِئے اپنا وہ قَول پُورا کر جِس سے تیرا خَوف پَیدا ہوتا ہے۔ میری ملامت کو جِس سے مَیں ڈرتا ہُوں دُور کر دے کیونکہ تیرے احکام بھلے ہیں۔ دیکھ! مَیں تیرے قوانِین کا مُشتاق رہا ہُوں۔ مُجھے اپنی صداقت سے زِندہ کر۔ (واو) اَے خُداوند! تیرے قَول کے مُطابِق تیری شفقت اور تیری نجات مُجھے نصِیب ہوں۔ تب مَیں اپنے ملامت کرنے والے کو جواب دے سکُوں گا کیونکہ مَیں تیرے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔ اور حق بات کو میرے مُنہ سے ہرگِز جُدا نہ ہونے دے کیونکہ میرا اِعتماد تیرے احکام پر ہے۔ پس مَیں ابدُلآباد تیری شرِیعت کو مانتا رہُوں گا۔ اور مَیں آزادی سے چلُوں گا کیونکہ مَیں تیرے قوانِین کا طالِب رہا ہُوں

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 119

زبور 32:119-45 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

مَیں آپ کے اَحکام کی راہ میں دَوڑتا ہُوں، کیونکہ آپ نے میری سمجھ میں کشادگی عطا فرمائی ہے۔ اَے یَاہوِہ، مُجھے اَپنے قوانین پر چلنا سکھائیں؛ تَب میں آخِر تک اُن پر عَمل کرتا رہُوں گا۔ مُجھے فہم عطا کریں اَور مَیں آپ کے آئین پر عَمل کروں گا اَور اَپنے پُورے دِل سے اُس پر چلُوں گا۔ مُجھے اَپنے اَحکام کی راہ پر چلائیں، کیونکہ اُس میں میری خُوشنودی ہے۔ میرے دِل کو اَپنے شہادتوں کی طرف پھیر دیں؛ نہ کہ خُود غرضی کی طرف۔ میری آنکھوں کو بیکار چیزوں کی طرف سے پھیر دیں؛ اَپنے کلام کے مُطابق میری زندگی کی راہوں کا تحفُّظ کریں۔ اَپنے خادِم کے ساتھ اَپنا وعدہ پُورا کریں، تاکہ لوگ آپ کا خوف مانتے رہیں۔ جِس ملامت کا مُجھے خوف ہے اُسے دُور کر دیں، کیونکہ آپ کے آئین بھلی ہے۔ دیکھو مَیں آپ کے قوانین کا کس قدر مُشتاق ہُوں! اَپنی راستبازی سے میری زندگی کا تحفُّظ کریں۔ اَے یَاہوِہ، آپ کی لافانی مَحَبّت اَور آپ کی نَجات، آپ کے وعدہ کے مُطابق مُجھے بھی نصیب ہو؛ تَب میں اُسے جو مُجھ پر طَعنہ زنی کرتا ہے، جَواب دے سکوں گا، کیونکہ میرا توکّل آپ کے کلام پر ہے۔ میرے مُنہ سے حق بات کو کبھی جُدا نہ ہونے دیں، کیونکہ مَیں نے آپ کے آئین پر اُمّید لگا رکھی ہے۔ میں ابدُالآباد، آپ کے آئین پر عَمل کرتا رہُوں گا۔ میں آزادی سے چلُوں گا، کیونکہ مَیں آپ کے قوانین کا طالب رہا ہُوں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 119

زبور 32:119-45 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

مَیں تیرے فرمانوں کی راہ پر دوڑتا ہوں، کیونکہ تُو نے میرے دل کو کشادگی بخشی ہے۔ اے رب، مجھے اپنے آئین کی راہ سکھا تو مَیں عمر بھر اُن پر عمل کروں گا۔ مجھے سمجھ عطا کر تاکہ تیری شریعت کے مطابق زندگی گزاروں اور پورے دل سے اُس کے تابع رہوں۔ اپنے احکام کی راہ پر میری راہنمائی کر، کیونکہ یہی مَیں پسند کرتا ہوں۔ میرے دل کو لالچ میں آنے نہ دے بلکہ اُسے اپنے فرمانوں کی طرف مائل کر۔ میری آنکھوں کو باطل چیزوں سے پھیر لے، اور مجھے اپنی راہوں پر سنبھال کر میری جان کو تازہ دم کر۔ جو وعدہ تُو نے اپنے خادم سے کیا وہ پورا کر تاکہ لوگ تیرا خوف مانیں۔ جس رُسوائی سے مجھے خوف ہے اُس کا خطرہ دُور کر، کیونکہ تیرے احکام اچھے ہیں۔ مَیں تیری ہدایات کا شدید آرزومند ہوں، اپنی راستی سے میری جان کو تازہ دم کر۔ اے رب، تیری شفقت اور وہ نجات جس کا وعدہ تُو نے کیا ہے مجھ تک پہنچے تاکہ مَیں بےعزتی کرنے والے کو جواب دے سکوں۔ کیونکہ مَیں تیرے کلام پر بھروسا رکھتا ہوں۔ میرے منہ سے سچائی کا کلام نہ چھین، کیونکہ مَیں تیرے فرمانوں کے انتظار میں ہوں۔ مَیں ہر وقت تیری شریعت کی پیروی کروں گا، اب سے ابد تک اُس میں قائم رہوں گا۔ مَیں کھلے میدان میں چلتا پھروں گا، کیونکہ تیرے آئین کا طالب رہتا ہوں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 119