زبور 5:118-9
زبور 5:118-9 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند سے دُعا کی۔ خُداوند نے مُجھے جواب دِیا اور کُشادگی بخشی۔ خُداوند میری طرف ہے مَیں نہیں ڈرنے کا۔ اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟ خُداوند میری طرف میرے مددگاروں میں ہے۔ اِس لِئے مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو دیکھ لُوں گا۔ خُداوند پر توکُّل کرنا اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔ خُداوند پر توکُّل کرنا اُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 118زبور 5:118-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مصیبت میں مَیں نے رب کو پکارا تو رب نے میری سن کر میرے پاؤں کو کھلے میدان میں قائم کر دیا ہے۔ رب میرے حق میں ہے، اِس لئے مَیں نہیں ڈروں گا۔ انسان میرا کیا بگاڑ سکتا ہے؟ رب میرے حق میں ہے اور میرا سہارا ہے، اِس لئے مَیں اُن کی شکست دیکھ کر خوش ہوں گا جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ رب میں پناہ لینا انسان پر اعتماد کرنے سے کہیں بہتر ہے۔ رب میں پناہ لینا شرفا پر اعتماد کرنے سے کہیں بہتر ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 118