زبور 24:118-29
زبور 24:118-29 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِسی دن رب نے اپنی قدرت دکھائی ہے۔ آؤ، ہم شادیانہ بجا کر اُس کی خوشی منائیں۔ اے رب، مہربانی کر کے ہمیں بچا! اے رب، مہربانی کر کے کامیابی عطا فرما! مبارک ہے وہ جو رب کے نام سے آتا ہے۔ رب کی سکونت گاہ سے ہم تمہیں برکت دیتے ہیں۔ رب ہی خدا ہے، اور اُس نے ہمیں روشنی بخشی ہے۔ آؤ، عید کی قربانی رسّیوں سے قربان گاہ کے سینگوں کے ساتھ باندھو۔ تُو میرا خدا ہے، اور مَیں تیرا شکر کرتا ہوں۔ اے میرے خدا، مَیں تیری تعظیم کرتا ہوں۔ رب کی ستائش کرو، کیونکہ وہ بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔
زبور 24:118-29 کِتابِ مُقادّس (URD)
یہ وُہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرّر کِیا۔ ہم اِس میں شادمان ہوں گے اور خُوشی منائیں گے۔ آہ! اَے خُداوند! بچا لے۔ آہ! اَے خُداوند! خُوش حالی بخش۔ مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام سے آتا ہے۔ ہم نے تُم کو خُداوند کے گھر سے دُعا دی ہے۔ یہوواہ ہی خُدا ہے اور اُسی نے ہم کو نُور بخشا ہے۔ قُربانی کو مذبح کے سِینگوں سے رسِّیوں سے باندھو۔ تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں تیرا شُکر کرُوں گا۔ تُو میرا خُدا ہے۔ مَیں تیری تمجِید کرُوں گا۔ خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔