زبور 15:118-24
زبور 15:118-24 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
راستبازوں کے خیموں میں خُوشی اَور فتح کی للکاریں گونج رہی ہیں: ”یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ نے زبردست کام کئے ہیں! یَاہوِہ کا داہنا ہاتھ بُلند ہُواہے؛ یَاہوِہ کے داہنے ہاتھ نے زبردست کام کئے ہیں!“ میں مروں گا نہیں بَلکہ جیتا رہُوں گا، اَور بَیان کرتا رہُوں گا کہ یَاہوِہ خُدا نے کیا کیا ہے۔ یَاہوِہ نے مُجھے سخت تنبیہ تو کی، لیکن اُنہُوں نے مُجھے موت کے حوالہ نہیں کیا۔ میرے لیٔے صداقت کے پھاٹک کھول دو؛ میں اُن میں سے داخل ہوکر یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤں گا۔ یہی یَاہوِہ کا پھاٹک ہے جِس سے راستباز اَندر جا سکتے ہیں۔ مَیں آپ کا شُکر بجا لاؤں گا کیونکہ آپ نے میری دعا کا جَواب دیا؛ آپ خُود میری نَجات بَن گئے ہیں۔ جسے تُم مِعماروں نے ردّ کر دیا لیکن وُہی کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گئے؛ یہ کام یَاہوِہ نے کیا ہے، اَور ہماری نظر میں یہ تعجُّب اَنگیز ہے۔ یہ وُہی دِن ہے جسے یَاہوِہ نے مُقرّر کیا؛ آؤ ہم اُس میں شادمان ہوں اَور خُوشی منائیں۔
زبور 15:118-24 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
خوشی اور فتح کے نعرے راست بازوں کے خیموں میں گونجتے ہیں، ”رب کا دہنا ہاتھ زبردست کام کرتا ہے! رب کا دہنا ہاتھ سرفراز کرتا ہے، رب کا دہنا ہاتھ زبردست کام کرتا ہے!“ مَیں نہیں مروں گا بلکہ زندہ رہ کر رب کے کام بیان کروں گا۔ گو رب نے میری سخت تادیب کی ہے، اُس نے مجھے موت کے حوالے نہیں کیا۔ راستی کے دروازے میرے لئے کھول دو تاکہ مَیں اُن میں داخل ہو کر رب کا شکر کروں۔ یہ رب کا دروازہ ہے، اِسی میں راست باز داخل ہوتے ہیں۔ مَیں تیرا شکر کرتا ہوں، کیونکہ تُو نے میری سن کر مجھے بچایا ہے۔ جس پتھر کو مکان بنانے والوں نے رد کیا وہ کونے کا بنیادی پتھر بن گیا۔ یہ رب نے کیا اور دیکھنے میں کتنا حیرت انگیز ہے۔ اِسی دن رب نے اپنی قدرت دکھائی ہے۔ آؤ، ہم شادیانہ بجا کر اُس کی خوشی منائیں۔
زبور 15:118-24 کِتابِ مُقادّس (URD)
صادِقوں کے خَیموں میں شادمانی اور نجات کی راگنی ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ بُلند ہُؤا ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔ مَیں مرُوں گا نہیں بلکہ جِیتا رہُوں گا اور خُداوند کے کاموں کا بیان کرُوں گا۔ خُداوند نے مُجھے سخت تنبِیہ تو کی لیکن مَوت کے حوالہ نہیں کِیا۔ صداقت کے پھاٹکوں کو میرے لِئے کھول دو۔ مَیں اُن سے داخِل ہو کر خُداوند کا شُکر کرُوں گا۔ خُداوند کا پھاٹک یہی ہے۔ صادِق اِس سے داخِل ہوں گے۔ مَیں تیرا شُکر کرُوں گا کیونکہ تُو نے مُجھے جواب دِیا۔ اور خُود میری نجات بنا ہے۔ جِس پتھّر کو مِعماروں نے ردّ کِیا وُہی کونے کے سرے کا پتھّر ہو گیا۔ یہ خُداوند کی طرف سے ہُؤا اور ہماری نظر میں عجِیب ہے۔ یہ وُہی دِن ہے جِسے خُداوند نے مُقرّر کِیا۔ ہم اِس میں شادمان ہوں گے اور خُوشی منائیں گے۔