YouVersion Logo
تلاش

زبور 31:107-43

زبور 31:107-43 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

وہ رب کا شکر کریں کہ اُس نے اپنی شفقت اور اپنے معجزے انسان پر ظاہر کئے ہیں۔ وہ قوم کی جماعت میں اُس کی تعظیم کریں، بزرگوں کی مجلس میں اُس کی حمد کریں۔ کئی جگہوں پر وہ دریاؤں کو ریگستان میں اور چشموں کو پیاسی زمین میں بدل دیتا ہے۔ باشندوں کی بُرائی دیکھ کر وہ زرخیز زمین کو کلر کے بیابان میں بدل دیتا ہے۔ دوسری جگہوں پر وہ ریگستان کو جھیل میں اور پیاسی زمین کو چشموں میں بدل دیتا ہے۔ وہاں وہ بھوکوں کو بسا دیتا ہے تاکہ آبادیاں قائم کریں۔ تب وہ کھیت اور انگور کے باغ لگاتے ہیں جو خوب پھل لاتے ہیں۔ اللہ اُنہیں برکت دیتا ہے تو اُن کی تعداد بہت بڑھ جاتی ہے۔ وہ اُن کے ریوڑوں کو بھی کم ہونے نہیں دیتا۔ جب کبھی اُن کی تعداد کم ہو جاتی اور وہ مصیبت اور دُکھ کے بوجھ تلے خاک میں دب جاتے ہیں تو وہ شرفا پر اپنی حقارت اُنڈیل دیتا اور اُنہیں ریگستان میں بھگا کر صحیح راستے سے دُور پھرنے دیتا ہے۔ لیکن محتاج کو وہ مصیبت کی دلدل سے نکال کر سرفراز کرتا اور اُس کے خاندانوں کو بھیڑبکریوں کی طرح بڑھا دیتا ہے۔ سیدھی راہ پر چلنے والے یہ دیکھ کر خوش ہوں گے، لیکن بےانصاف کا منہ بند کیا جائے گا۔ کون دانش مند ہے؟ وہ اِس پر دھیان دے، وہ رب کی مہربانیوں پر غور کرے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 107

زبور 31:107-43 کِتابِ مُقادّس (URD)

کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر اُس کی سِتایش کرتے! وہ لوگوں کے مجمع میں اُس کی بڑائی کریں اور بزُرگوں کی مجلِس میں اُس کی حمد۔ وہ دریاؤں کو بیابان بنا دیتا ہے اور پانی کے چشموں کو خُشک زمِین۔ وہ زرخیز زمِین کو صحرایِ شور کر دیتا ہے۔ اِس لِئے کہ اُس کے باشِندے شرِیر ہیں۔ وہ بیابان کو جِھیل بنا دیتا ہے اور خُشک زمِین کو پانی کے چشمے۔ وہاں وہ بُھوکوں کو بساتا ہے تاکہ بسنے کے لِئے شہر تیّار کریں اور کھیت بوئیں اور تاکِستان لگائیں اور پَیداوار حاصِل کریں۔ وہ اُن کو برکت دیتا ہے اور وہ بُہت بڑھتے ہیں اور وہ اُن کے چَوپایوں کو کم نہیں ہونے دیتا۔ پِھر ظُلم و تکلِیف اور غم کے مارے وہ گھٹ جاتے اور پست ہو جاتے ہیں۔ وہ اُمرا پر ذِلّت اُنڈیل دیتا ہے اور اُن کو بے راہ وِیرانہ میں بھٹکاتا ہے۔ تَو بھی وہ مُحتاج کو مُصِیبت سے نِکال کر سرفراز کرتا ہے اور اُس کے خاندان کو ریوڑ کی طرح بڑھاتا ہے۔ راست باز یہ دیکھ کر خُوش ہوں گے اور سب بدکاروں کا مُنہ بند ہو جائے گا۔ دانا اِن باتوں پر توجُّہ کرے گا اور وہ خُداوند کی شفقت پر غَور کریں گے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 107