زبور 28:107-30
زبور 28:107-30 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب اَپنی مُصیبت میں اُنہُوں نے یَاہوِہ سے فریاد کی، اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اُن کے دُکھوں سے رِہائی بخشی۔ یَاہوِہ نے طُوفانی ہَوا کو دھیما کر دیا؛ اَور سمُندر کی لہریں ٹھہر گئیں۔ جَب سنّاٹا چھا گیا تو وہ خُوش ہو گئے، اَور یَاہوِہ نے اُنہیں اُن کی بندرگاہِ مقصود تک پہُنچا دیا۔
شئیر
پڑھیں زبور 107زبور 28:107-30 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تب اُنہوں نے اپنی مصیبت میں رب کو پکارا، اور اُس نے اُنہیں تمام پریشانیوں سے چھٹکارا دیا۔ اُس نے سمندر کو تھما دیا اور خاموشی پھیل گئی، لہریں ساکت ہو گئیں۔ مسافر پُرسکون حالات دیکھ کر خوش ہوئے، اور اللہ نے اُنہیں منزلِ مقصود تک پہنچایا۔
شئیر
پڑھیں زبور 107