زبور 23:107-31
زبور 23:107-31 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
بعض بحری جہاز میں بیٹھ گئے اور تجارت کے سلسلے میں سمندر پر سفر کرتے کرتے دُوردراز علاقوں تک پہنچے۔ اُنہوں نے رب کے عظیم کام اور سمندر کی گہرائیوں میں اُس کے معجزے دیکھے ہیں۔ کیونکہ رب نے حکم دیا تو آندھی چلی جو سمندر کی موجیں بلندیوں پر لائی۔ وہ آسمان تک چڑھیں اور گہرائیوں تک اُتریں۔ پریشانی کے باعث ملاحوں کی ہمت جواب دے گئی۔ وہ شراب میں دُھت آدمی کی طرح لڑکھڑاتے اور ڈگمگاتے رہے۔ اُن کی تمام حکمت ناکام ثابت ہوئی۔ تب اُنہوں نے اپنی مصیبت میں رب کو پکارا، اور اُس نے اُنہیں تمام پریشانیوں سے چھٹکارا دیا۔ اُس نے سمندر کو تھما دیا اور خاموشی پھیل گئی، لہریں ساکت ہو گئیں۔ مسافر پُرسکون حالات دیکھ کر خوش ہوئے، اور اللہ نے اُنہیں منزلِ مقصود تک پہنچایا۔ وہ رب کا شکر کریں کہ اُس نے اپنی شفقت اور اپنے معجزے انسان پر ظاہر کئے ہیں۔
زبور 23:107-31 کِتابِ مُقادّس (URD)
جو لوگ جہازوں میں بحر پر جاتے ہیں اور سمُندر پر کاروبار میں لگے رہتے ہیں وہ سمُندر میں خُداوند کے کاموں کو اور اُس کے عجائِب کو دیکھتے ہیں کیونکہ وہ حُکم دے کر طُوفانی ہوا چلاتا ہے جو اُس میں لہریں اُٹھاتی ہے۔ وہ آسمان تک چڑھتے اور گہراؤ میں اُترتے ہیں۔ پریشانی سے اُن کا دِل پانی پانی ہو جاتا ہے۔ وہ جُھومتے اور متوالے کی طرح لڑکھڑاتے اور حواس باختہ ہو جاتے ہیں۔ تب وہ اپنی مُصِیبت میں خُداوند سے فریاد کرتے ہیں اور وہ اُن کو اُن کے دُکھوں سے رہائی بخشتا ہے۔ وہ آندھی کو تھما دیتا ہے اور لہریں مَوقُوف ہو جاتی ہیں۔ تب وہ اُس کے تھم جانے سے خُوش ہوتے ہیں۔ یُوں وہ اُن کو بندرگاہِ مقصُود تک پُہنچا دیتا ہے۔ کاش کہ لوگ خُداوند کی شفقت کی خاطِر اور بنی آدمؔ کے لِئے اُس کے عجائِب کی خاطِر اُس کی سِتایش کرتے!