YouVersion Logo
تلاش

زبور 31:106-48

زبور 31:106-48 کِتابِ مُقادّس (URD)

اور یہ کام اُس کے حق میں پُشت در پُشت ہمیشہ کے لِئے راست بازی گِنا گیا۔ اُنہوں نے اُس کو مرِیبہ کے چشمہ پر بھی خشم ناک کِیا اور اُن کی خاطِر مُوسیٰ کو نُقصان پُہنچا۔ اِس لِئے کہ اُنہوں نے اُس کی رُوح سے سرکشی کی اور مُوسیٰ بے سوچے بول اُٹھا۔ اُنہوں نے اُن قَوموں کو ہلاک نہ کِیا جَیسا خُداوند نے اُن کو حُکم دِیا تھا بلکہ اُن قَوموں کے ساتھ مِل گئے اور اُن کے سے کام سِیکھ گئے اور اُن کے بُتوں کی پرستِش کرنے لگے جو اُن کے لِئے پھندا بن گئے۔ بلکہ اُنہوں نے اپنے بیٹے بیٹیوں کو شیاطِین کے لِئے قُربان کِیا اور معصُوموں کا یعنی اپنے بیٹے بیٹیوں کا خُون بہایا جِن کو اُنہوں نے کنعانؔ کے بُتوں کے لِئے قُربان کر دِیا اور مُلک خُون سے ناپاک ہو گیا۔ یُوں وہ اپنے ہی کاموں سے آلُودہ ہو گئے اور اپنے فِعلوں سے بے وفا بنے۔ اِس لِئے خُداوند کا قہر اپنے لوگوں پر بھڑکا اور اُسے اپنی مِیراث سے نفرت ہو گئی اور اُس نے اُن کو قَوموں کے قبضہ میں کر دِیا اور اُن سے عداوت رکھنے والے اُن پر حُکمران ہو گئے۔ اُن کے دُشمنوں نے اُن پر ظُلم کِیا اور وہ اُن کے محکُوم ہو گئے۔ اُس نے تو بارہا اُن کو چُھڑایا لیکن اُن کا مشوَرہ باغیانہ ہی رہا اور وہ اپنی بدکاری کے باعِث پست ہو گئے۔ تَو بھی جب اُس نے اُن کی فریاد سُنی تو اُن کے دُکھ پر نظر کی۔ اور اُس نے اُن کے حق میں اپنے عہد کو یاد کِیا اور اپنی شفقت کی کثرت کے مُطابِق ترس کھایا۔ اُس نے اُن کو اسِیر کرنے والوں کے دِل میں اُن کے لِئے رحم ڈالا۔ اَے خُداوند! ہمارے خُدا! ہم کو بچا لے اور ہم کو قَوموں میں سے اِکٹّھا کر لے تاکہ ہم تیرے قُدوُّس نام کا شُکر کریں اور للکارتے ہُوئے تیری سِتایش کریں۔ خُداوند اِسرائیل کا خُدا ازل سے ابد تک مُبارک ہو! اور ساری قَوم کہے آمِین۔ خُداوند کی حمد کرو۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 106

زبور 31:106-48 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

اِسی بنا پر اللہ نے اُسے پشت در پشت اور ابد تک راست باز قرار دیا۔ مریبہ کے چشمے پر بھی اُنہوں نے رب کو غصہ دلایا۔ اُن ہی کے باعث موسیٰ کا بُرا حال ہوا۔ کیونکہ اُنہوں نے اُس کے دل میں اِتنی تلخی پیدا کی کہ اُس کے منہ سے بےجا باتیں نکلیں۔ جو دیگر قومیں ملک میں تھیں اُنہیں اُنہوں نے نیست نہ کیا، حالانکہ رب نے اُنہیں یہ کرنے کو کہا تھا۔ نہ صرف یہ بلکہ وہ غیرقوموں سے رشتہ باندھ کر اُن میں گھل مل گئے اور اُن کے رسم و رواج اپنا لئے۔ وہ اُن کے بُتوں کی پوجا کرنے میں لگ گئے، اور یہ اُن کے لئے پھندے کا باعث بن گئے۔ وہ اپنے بیٹے بیٹیوں کو بدروحوں کے حضور قربان کرنے سے بھی نہ کترائے۔ ہاں، اُنہوں نے اپنے بیٹے بیٹیوں کو کنعان کے دیوتاؤں کے حضور پیش کر کے اُن کا معصوم خون بہایا۔ اِس سے ملک کی بےحرمتی ہوئی۔ وہ اپنی غلط حرکتوں سے ناپاک اور اپنے زناکارانہ کاموں سے اللہ سے بےوفا ہوئے۔ تب اللہ اپنی قوم سے سخت ناراض ہوا، اور اُسے اپنی موروثی ملکیت سے گھن آنے لگی۔ اُس نے اُنہیں دیگر قوموں کے حوالے کیا، اور جو اُن سے نفرت کرتے تھے وہ اُن پر حکومت کرنے لگے۔ اُن کے دشمنوں نے اُن پر ظلم کر کے اُن کو اپنا مطیع بنا لیا۔ اللہ بار بار اُنہیں چھڑاتا رہا، حالانکہ وہ اپنے سرکش منصوبوں پر تُلے رہے اور اپنے قصور میں ڈوبتے گئے۔ لیکن اُس نے مدد کے لئے اُن کی آہیں سن کر اُن کی مصیبت پر دھیان دیا۔ اُس نے اُن کے ساتھ اپنا عہد یاد کیا، اور وہ اپنی بڑی شفقت کے باعث پچھتایا۔ اُس نے ہونے دیا کہ جس نے بھی اُنہیں گرفتار کیا اُس نے اُن پر ترس کھایا۔ اے رب ہمارے خدا، ہمیں بچا! ہمیں دیگر قوموں سے نکال کر جمع کر۔ تب ہی ہم تیرے مُقدّس نام کی ستائش کریں گے اور تیرے قابلِ تعریف کاموں پر فخر کریں گے۔ ازل سے ابد تک رب، اسرائیل کے خدا کی حمد ہو۔ تمام قوم کہے، ”آمین! رب کی حمد ہو!“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 106