زبور 17:105-22
زبور 17:105-22 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن اُس نے اُن کے آگے آگے ایک آدمی کو مصر بھیجا یعنی یوسف کو جو غلام بن کر فروخت ہوا۔ اُس کے پاؤں اور گردن زنجیروں میں جکڑے رہے جب تک وہ کچھ پورا نہ ہوا جس کی پیش گوئی یوسف نے کی تھی، جب تک رب کے فرمان نے اُس کی تصدیق نہ کی۔ تب مصری بادشاہ نے اپنے بندوں کو بھیج کر اُسے رِہائی دی، قوموں کے حکمران نے اُسے آزاد کیا۔ اُس نے اُسے اپنے گھرانے پر نگران اور اپنی تمام ملکیت پر حکمران مقرر کیا۔ یوسف کو فرعون کے رئیسوں کو اپنی مرضی کے مطابق چلانے اور مصری بزرگوں کو حکمت کی تعلیم دینے کی ذمہ داری بھی دی گئی۔
زبور 17:105-22 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُس نے اُن سے پہلے ایک آدمی کو بھیجا۔ یُوسفؔ غُلامی میں بیچا گیا۔ اُنہوں نے اُس کے پاؤں کو بیڑِیوں سے دُکھ دِیا۔ وہ لوہے کی زنجِیروں میں جکڑا رہا۔ جب تک کہ اُس کا سُخن پُورا نہ ہُؤا۔ خُداوند کا کلام اُسے آزماتا رہا۔ بادشاہ نے حُکم بھیج کر اُسے چُھڑایا۔ ہاں قَوموں کے فرمانروا نے اُسے آزاد کِیا۔ اُس نے اُس کو اپنے گھر کا مُختار اور اپنی ساری مِلکیت پر حاکِم بنایا تاکہ اُس کے اُمرا کو جب چاہے قَید کرے اور اُس کے بزُرگوں کو دانِش سِکھائے۔