زبور 25:102-28
زبور 25:102-28 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تُو نے قدیم زمانے میں زمین کی بنیاد رکھی، اور تیرے ہی ہاتھوں نے آسمانوں کو بنایا۔ یہ تو تباہ ہو جائیں گے، لیکن تُو قائم رہے گا۔ یہ سب کپڑے کی طرح گھس پھٹ جائیں گے۔ تُو اُنہیں پرانے لباس کی طرح بدل دے گا، اور وہ جاتے رہیں گے۔ لیکن تُو وہی کا وہی رہتا ہے، اور تیری زندگی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ تیرے خادموں کے فرزند تیرے حضور بستے رہیں گے، اور اُن کی اولاد تیرے سامنے قائم رہے گی۔“
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 102زبور 25:102-28 کِتابِ مُقادّس (URD)
تُو نے قدِیم سے زمِین کی بُنیاد ڈالی۔ آسمان تیرے ہاتھ کی صنعت ہے۔ وہ نیست ہو جائیں گے پر تُو باقی رہے گا۔ بلکہ وہ سب پوشاک کی مانِند پُرانے ہو جائیں گے۔ تُو اُن کو لِباس کی مانِند بدلے گا اور وہ بدل جائیں گے پر تُو لاتبدِیل ہے اور تیرے برس لااِنتہا ہوں گے۔ تیرے بندوں کے فرزند برقرار رہیں گے اور اُن کی نسل تیرے حضُور قائِم رہے گی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 102