زبور 1:102-3
زبور 1:102-3 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں؛ میری فریاد آپ تک پہُنچے۔ میری مُصیبت کے وقت اَپنا مُنہ مُجھ سے نہ چھُپائیں۔ میری طرف متوجّہ ہوں؛ اَور اَپنا کان میری طرف لگائیں؛ مُجھے جلد جَواب دیں۔ کیونکہ میری زندگی کے دِن دھوئیں کی مانند اُڑے جاتے ہیں؛ اَور میری ہڈّیاں دہکتے ہُوئے اَنگاروں کی مانند جَل رہی ہیں۔
زبور 1:102-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مصیبت زدہ کی دعا، اُس وقت جب وہ نڈھال ہو کر رب کے سامنے اپنی آہ و زاری اُنڈیل دیتا ہے۔ اے رب، میری دعا سن! مدد کے لئے میری آہیں تیرے حضور پہنچیں۔ جب مَیں مصیبت میں ہوں تو اپنا چہرہ مجھ سے چھپائے نہ رکھ بلکہ اپنا کان میری طرف جھکا۔ جب مَیں پکاروں تو جلد ہی میری سن۔ کیونکہ میرے دن دھوئیں کی طرح غائب ہو رہے ہیں، میری ہڈیاں کوئلوں کی طرح دہک رہی ہیں۔
زبور 1:102-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے خُداوند! میری دُعا سُن اور میری فریاد تیرے حضُور پُہنچے۔ میری مُصِیبت کے دِن مُجھ سے رُوپوش نہ ہو۔ اپنا کان میری طرف جُھکا۔ جِس دِن مَیں فریاد کرُوں مُجھے جلد جواب دے۔ کیونکہ میرے دِن دُھوئیں کی طرح اُڑے جاتے ہیں اور میری ہڈِّیاں اِیندھن کی طرح جل گئِیں۔