امثال 1:9-6
امثال 1:9-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
حِکمت نے اپنا گھر بنا لِیا۔ اُس نے اپنے ساتوں سُتُون تراش لِئے ہیں۔ اُس نے اپنے جانوروں کو ذبح کر لِیا اور اپنی مَے مِلا کر تیّار کر لی۔ اُس نے اپنا دسترخوان بھی چُن لِیا۔ اُس نے اپنی سہیلیوں کو روانہ کِیا ہے۔ وہ خُود شہر کی اُونچی جگہوں پر پُکارتی ہے۔ جو سادہ دِل ہے اِدھر آ جائے۔ اور بے عقل سے وہ یہ کہتی ہے آؤ! میری روٹی میں سے کھاؤ اور میری مِلائی ہُوئی مَے میں سے پِیو۔ اَے سادہ دِلو! باز آؤ اور زِندہ رہو اور فہم کی راہ پر چلو۔
امثال 1:9-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
حکمت نے اپنا گھر تعمیر کر کے اپنے لئے سات ستون تراش لئے ہیں۔ اپنے جانوروں کو ذبح کرنے اور اپنی مَے تیار کرنے کے بعد اُس نے اپنی میز بچھائی ہے۔ اب اُس نے اپنی نوکرانیوں کو بھیجا ہے، اور خود بھی لوگوں کو شہر کی بلندیوں سے ضیافت کرنے کی دعوت دیتی ہے، ”جو سادہ لوح ہے، وہ میرے پاس آئے۔“ ناسمجھ لوگوں سے وہ کہتی ہے، ”آؤ، میری روٹی کھاؤ، وہ مَے پیو جو مَیں نے تیار کر رکھی ہے۔ اپنی سادہ لوح راہوں سے باز آؤ تو جیتے رہو گے، سمجھ کی راہ پر چل پڑو۔“