امثال 7:4-13
امثال 7:4-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
حِکمت افضل اصل ہے۔ پس حِکمت حاصِل کر بلکہ اپنے تمام حاصِلات سے فہم حاصِل کر۔ اُس کی تعظِیم کر۔ وہ تُجھے سرفراز کرے گی۔ جب تُو اُسے گلے لگائے گا وہ تُجھے عِزّت بخشے گی۔ وہ تیرے سر پر زِینت کا سِہرا باندھے گی اور تُجھ کو جمال کا تاج عطا کرے گی۔ اَے میرے بیٹے! سُن اور میری باتوں کو قبُول کر اور تیری زِندگی کے دِن بُہت سے ہوں گے۔ مَیں نے تُجھے حِکمت کی راہ بتائی ہے اور راہِ راست پر تیری راہنُمائی کی ہے جب تُو چلے گا تیرے قدم کوتاہ نہ ہوں گے اور اگر تُو دَوڑے تو ٹھوکر نہ کھائے گا۔ تربِیّت کو مضبُوطی سے پکڑے رہ۔ اُسے جانے نہ دے۔ اُس کی حِفاظت کر کیونکہ وہ تیری حیات ہے۔
امثال 7:4-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
حکمت اِس سے شروع ہوتی ہے کہ تُو حکمت اپنا لے۔ سمجھ حاصل کرنے کے لئے باقی تمام ملکیت قربان کرنے کے لئے تیار ہو۔ اُسے عزیز رکھ تو وہ تجھے سرفراز کرے گی، اُسے گلے لگا تو وہ تجھے عزت بخشے گی۔ تب وہ تیرے سر کو خوب صورت سہرے سے آراستہ کرے گی اور تجھے شاندار تاج سے نوازے گی۔“ میرے بیٹے، میری سن! میری باتیں اپنا لے تو تیری عمر دراز ہو گی۔ مَیں تجھے حکمت کی راہ پر چلنے کی ہدایت دیتا، تجھے سیدھی راہوں پر پھرنے دیتا ہوں۔ جب تُو چلے گا تو تیرے قدموں کو کسی بھی چیز سے روکا نہیں جائے گا، اور دوڑتے وقت تُو ٹھوکر نہیں کھائے گا۔ تربیت کا دامن تھامے رہ! اُسے نہ چھوڑ بلکہ محفوظ رکھ، کیونکہ وہ تیری زندگی ہے۔