امثال 27:31-31
امثال 27:31-31 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
وہ اَپنے گھر کے حالات پر نظر رکھتی ہے اَور کاہلی کی روٹی نہیں کھاتی۔ اُس کے بچّے اُٹھ کر اُسے مُبارک کہتے ہیں؛ اَور اُس کا خَاوند بھی، اَور وہ اُس کی یُوں تعریف کرتا ہے: ”کیٔی عورتیں بھلے کام کرتی ہیں، لیکن تُمہیں سَب پر سبقت حاصل ہے۔“ حُسن دھوکا ہے اَور جمال ناپائیدار ہے؛ لیکن یَاہوِہ کا خوف رکھنے والی عورت قابل تعریف ہے۔ اُس کی محنت کا اجر اُسے دو، اَور اُس کے کاموں کی شہر کے پھاٹکوں پر سِتائش کی جائے۔
امثال 27:31-31 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
وہ سُستی کی روٹی نہیں کھاتی بلکہ اپنے گھر میں ہر معاملے کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ اُس کے بیٹے کھڑے ہو کر اُسے مبارک کہتے ہیں، اُس کا شوہر بھی اُس کی تعریف کر کے کہتا ہے، ”بہت سی عورتیں سُگھڑ ثابت ہوئی ہیں، لیکن تُو اُن سب پر سبقت رکھتی ہے!“ دل فریبی، دھوکا اور حُسن پل بھر کا ہے، لیکن جو عورت اللہ کا خوف مانے وہ قابلِ تعریف ہے۔ اُسے اُس کی محنت کا اجر دو! شہر کے دروازوں میں اُس کے کام اُس کی ستائش کریں!
امثال 27:31-31 کِتابِ مُقادّس (URD)
وہ اپنے گھرانے پر بخُوبی نِگاہ رکھتی ہے اور کاہِلی کی روٹی نہیں کھاتی۔ اُس کے بیٹے اُٹھتے ہیں اور اُسے مُبارک کہتے ہیں۔ اُس کا شَوہر بھی اُس کی تعرِیف کرتا ہے کہ بُہتیری بیٹیوں نے فضِیلت دِکھائی ہے لیکن تُو سب پر سبقت لے گئی۔ حُسن دھوکا اور جمال بے ثبات ہے لیکن وہ عَورت جو خُداوند سے ڈرتی ہے ستُودہ ہو گی۔ اُس کی محِنت کا اجر اُسے دو اور اُس کے کاموں سے مجلِس میں اُس کی سِتایش ہو۔