امثال 21:3-26
امثال 21:3-26 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے میرے بیٹے، عقل سلیم اَور شعور کا تحفُّظ کرنا، اِنہیں اَپنی نگاہ سے اوجھل نہ ہونے دینا؛ وہ تمہارے لیٔے زندگی، اَور تمہارے گلے کے لیٔے زینت ثابت ہوں گی۔ تَب تُم اَپنی راہ پر سلامتی سے چل سکوگے، اَور تمہارے پاؤں ٹھوکر نہ کھایٔیں گے؛ جَب تُم لیٹو گے تو خوف نہ کھاؤگے؛ بَلکہ جَب تُم بِستر پر دراز ہوگے تو میٹھی نیند سوؤگے۔ کسی ناگہاں آفت کا خوف نہ کرو اَور نہ اَیسی بربادی کا جو بدکار پر آ پڑتی ہے، کیونکہ یَاہوِہ تمہارا سہارا ہوں گے وہ تمہارے پاؤں کو پھندے میں پھنسنے نہ دیں گے۔
امثال 21:3-26 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
میرے بیٹے، دانائی اور تمیز اپنے پاس محفوظ رکھ اور اُنہیں اپنی نظر سے دُور نہ ہونے دے۔ اُن سے تیری جان تر و تازہ اور تیرا گلا آراستہ رہے گا۔ تب تُو چلتے وقت محفوظ رہے گا، اور تیرا پاؤں ٹھوکر نہیں کھائے گا۔ تُو پاؤں پھیلا کر سو سکے گا، کوئی صدمہ تجھے نہیں پہنچے گا بلکہ تُو لیٹ کر گہری نیند سوئے گا۔ ناگہاں آفت سے مت ڈرنا، نہ اُس تباہی سے جو بےدین پر غالب آتی ہے، کیونکہ رب پر تیرا اعتماد ہے، وہی تیرے پاؤں کو پھنس جانے سے محفوظ رکھے گا۔
امثال 21:3-26 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے میرے بیٹے! دانائی اور تمِیز کی حِفاظت کر۔ اُن کو اپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دے۔ یُوں وہ تیری جان کی حیات اور تیرے گلے کی زِینت ہوں گی۔ تب تُو بے کھٹکے اپنے راستہ پر چلے گا اور تیرے پاؤں کو ٹھیس نہ لگے گی۔ جب تُو لیٹے گا تو خَوف نہ کھائے گا۔ بلکہ تُو لیٹ جائے گا اور تیری نِیند مِیٹھی ہو گی۔ ناگہانی دہشت سے خَوف نہ کھانا اور نہ شرِیروں کی ہلاکت سے جب وہ آئے۔ کیونکہ خُداوند تیرا سہارا ہو گا اور تیرے پاؤں کو پھنس جانے سے محفُوظ رکھّے گا۔