امثال 13:3-19
امثال 13:3-19 کِتابِ مُقادّس (URD)
مُبارک ہے وہ آدمی جو حِکمت کو پاتا ہے اور وہ جو فہم حاصِل کرتا ہے کیونکہ اِس کا حصُول چاندی کے حصُول سے اور اِس کا نفع کُندن سے بِہتر ہے۔ وہ مرجان سے زِیادہ بیش بہا ہے اور تیری مرغُوب چِیزوں میں بے نظِیر۔ اُس کے دہنے ہاتھ میں عُمر کی درازی ہے اور اُس کے بائیں ہاتھ میں دَولت وعِزت۔ اُس کی راہیں خُوش گوار راہیں ہیں اور اُس کے سب راستے سلامتی کے ہیں۔ جو اُسے پکڑے رہتے ہیں وہ اُن کے لِئے حیات کا درخت ہے اور ہر ایک جو اُسے لِئے رہتا ہے مُبارک ہے۔ خُداوند نے حِکمت سے زمِین کی بُنیاد ڈالی اور فہم سے آسمان کو قائِم کِیا۔
امثال 13:3-19 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
مُبارک ہے وہ آدمی جو حِکمت پاتاہے، اَور وہ جو دانش حاصل کرتا ہے، کیونکہ وہ چاندی سے مفید تر ہے اَور سونے سے زِیادہ نفع بخش ہے۔ وہ لعلوں سے زِیادہ بیش قیمتی ہے؛ تمہاری کسی بھی مرغوب چیز کا اُس سے موازنہ نہیں کیا جا سَکتا۔ اُس کے داہنے ہاتھ میں لمبی عمر ہے؛ اَور بائیں ہاتھ میں دولت اَور عزّت ہے۔ اُس کی راہیں خُوشگوار راہیں ہیں، اَور اُس کے سَب راستے پُراَمن ہیں۔ جو اُسے گلے لگاتے ہیں، اُن کے لیٔے وہ شجرِ حیات ہے؛ مُبارک ہیں وہ جو اُسے حاصل کرلیتے ہیں۔ یَاہوِہ نے حِکمت ہی سے زمین کی بُنیاد رکھی ہے، اَور فہم سے آسمان کو قائِم کیا ہے؛
امثال 13:3-19 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مبارک ہے وہ جو حکمت پاتا ہے، جسے سمجھ حاصل ہوتی ہے۔ کیونکہ حکمت چاندی سے کہیں زیادہ سودمند ہے، اور اُس سے سونے سے کہیں زیادہ قیمتی چیزیں حاصل ہوتی ہیں۔ حکمت موتیوں سے زیادہ نفیس ہے، تیرے تمام خزانے اُس کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ اُس کے دہنے ہاتھ میں عمر کی درازی اور بائیں ہاتھ میں دولت اور عزت ہے۔ اُس کی راہیں خوش گوار، اُس کے تمام راستے پُرامن ہیں۔ جو اُس کا دامن پکڑ لے اُس کے لئے وہ زندگی کا درخت ہے۔ مبارک ہے وہ جو اُس سے لپٹا رہے۔ رب نے حکمت کے وسیلے سے ہی زمین کی بنیاد رکھی، سمجھ کے ذریعے ہی آسمان کو مضبوطی سے لگایا۔