امثال 3:24-6
امثال 3:24-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
حکمت گھر کو تعمیر کرتی، سمجھ اُسے مضبوط بنیاد پر کھڑا کر دیتی، اور علم و عرفان اُس کے کمروں کو بیش قیمت اور من موہن چیزوں سے بھر دیتا ہے۔ دانش مند کو طاقت حاصل ہوتی اور علم رکھنے والے کی قوت بڑھتی رہتی ہے، کیونکہ جنگ کرنے کے لئے ہدایت اور فتح پانے کے لئے متعدد مشیروں کی ضرورت ہوتی ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 24امثال 3:24-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
حِکمت سے گھر تعمِیر کِیا جاتا ہے اور فہم سے اُس کو قِیام ہوتا ہے۔ اور عِلم کے وسِیلہ سے کوٹھریاں نِفیس و لطِیف مال سے معمُور کی جاتی ہیں۔ دانا آدمی زورآور ہے بلکہ صاحِبِ عِلم کا زور بڑھتا رہتا ہے کیونکہ تُو نیک صلاح لے کر جنگ کر سکتا ہے اور صلاح کاروں کی کثرت میں سلامتی ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 24