امثال 11:24-12
امثال 11:24-12 کِتابِ مُقادّس (URD)
جو قتل کے لِئے گھسِیٹے جاتے ہیں اُن کو چُھڑا۔ جو مارے جانے کو ہیں اُن کو حوالہ نہ کر۔ اگر تُو کہے دیکھو ہم کو یہ معلُوم نہ تھا تو کیا دِلوں کو جانچنے والا یہ نہیں سمجھتا؟ اور کیا تیری جان کا نِگہبان یہ نہیں جانتا؟ اور کیا وہ ہر شخص کو اُس کے کام کے مُطابِق اجر نہ دے گا؟
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 24امثال 11:24-12 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جنہیں موت کے حوالے کیا جا رہا ہے اُنہیں چھڑا، جو قصائی کی طرف ڈگمگاتے ہوئے جا رہے ہیں اُنہیں روک دے۔ شاید تُو کہے، ”ہمیں تو اِس کے بارے میں علم نہیں تھا۔“ لیکن یقین جان، جو دل کی جانچ پڑتال کرتا ہے وہ بات سمجھتا ہے، جو تیری جان کی دیکھ بھال کرتا ہے اُسے معلوم ہے۔ وہ انسان کو اُس کے اعمال کا بدلہ دیتا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 24