امثال 16:16-19
امثال 16:16-19 کِتابِ مُقادّس (URD)
حِکمت کا حصُول سونے سے بُہت بِہتر ہے اور فہم کا حصُول چاندی سے بُہت پسندِیدہ ہے۔ راست کار آدمی کی شاہراہ یہ ہے کہ بدی سے بھاگے اور اپنی راہ کا نِگہبان اپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے۔ ہلاکت سے پہلے تکبُّر اور زوال سے پہلے خُود بِینی ہے۔ مِسکِینوں کے ساتھ فروتن بننا مُتکِبّروں کے ساتھ لُوٹ کا مال تقسِیم کرنے سے بِہتر ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 16امثال 16:16-19 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
حکمت کا حصول سونے سے کہیں بہتر اور سمجھ پانا چاندی سے کہیں بڑھ کر ہے۔ دیانت دار کی مضبوط راہ بُرے کام سے دُور رہتی ہے، جو اپنی راہ کی پہرا داری کرے وہ اپنی جان بچائے رکھتا ہے۔ تباہی سے پہلے غرور اور گرنے سے پہلے تکبر آتا ہے۔ فروتنی سے ضرورت مندوں کے درمیان بسنا گھمنڈیوں کے لُوٹے ہوئے مال میں شریک ہونے سے کہیں بہتر ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 16