امثال 11:12-14
امثال 11:12-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جو اپنی زمین کی کھیتی باڑی کرے اُس کے پاس کثرت کا کھانا ہو گا، لیکن جو فضول چیزوں کے پیچھے پڑ جائے وہ ناسمجھ ہے۔ بےدین دوسروں کو جال میں پھنسانے سے اپنا دل بہلاتا ہے، لیکن راست باز کی جڑ پھل دار ہوتی ہے۔ شریر اپنی غلط باتوں کے جال میں اُلجھ جاتا جبکہ راست باز مصیبت سے بچ جاتا ہے۔ انسان اپنے منہ کے پھل سے خوب سیر ہو جاتا ہے، اور جو کام اُس کے ہاتھوں نے کیا اُس کا اجر اُسے ضرور ملے گا۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 12امثال 11:12-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
جو اپنی زمِین میں کاشت کاری کرتا ہے روٹی سے سیر ہو گا لیکن بطالت کا پَیرو بے عقل ہے۔ شرِیر بدکرداروں کے دام کا مُشتاق ہے لیکن صادِقوں کی جڑ پھلتی ہے۔ لبوں کی خطاکاری میں شرِیر کے لِئے پھندا ہے لیکن صادِق مُصِیبت سے بچ نِکلے گا۔ آدمی کے کلام کا پَھل اُس کو نیکی سے آسُودہ کرے گا اور اُس کے ہاتھوں کے کِئے کی جزا اُس کو مِلے گی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں امثال 12