امثال 20:1-23
امثال 20:1-23 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
حِکمت کوچہ میں زور سے پُکارتی ہے۔ اَور چوراہوں پر اَپنی آواز بُلند کرتی ہے؛ وہ پُر شور بازاروں میں پُکارتی ہے، اَور شہر کے پھاٹکوں پر زور زور سے کہتی ہے: ”اَے نادانو! تُم کب تک اَپنی نادانی کو عزیز رکھوگے؟ ٹھٹّھےباز کب تک ٹھٹّھےبازی سے خُوش ہوں گے اَور احمق علم سے عداوت رکھیں گے؟ اگر تُم میری سرزنش کو قبُول کرتے، تو میں اَپنا دِل تمہارے لیٔے اُنڈیل دیتی اَور اَپنی تعلیمات کا تُم پر اِظہار کرتی۔
امثال 20:1-23 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
حکمت گلی میں زور سے آواز دیتی، چوکوں میں بلند آواز سے پکارتی ہے۔ جہاں سب سے زیادہ شور شرابہ ہے وہاں وہ چلّاچلّا کر بولتی، شہر کے دروازوں پر ہی اپنی تقریر کرتی ہے، ”اے سادہ لوح لوگو، تم کب تک اپنی سادہ لوحی سے محبت رکھو گے؟ مذاق اُڑانے والے کب تک اپنے مذاق سے لطف اُٹھائیں گے، احمق کب تک علم سے نفرت کریں گے؟ آؤ، میری سرزنش پر دھیان دو۔ تب مَیں اپنی روح کا چشمہ تم پر پھوٹنے دوں گی، تمہیں اپنی باتیں سناؤں گی۔
امثال 20:1-23 کِتابِ مُقادّس (URD)
حِکمت کُوچہ میں زور سے پُکارتی ہے۔ وہ راستوں میں اپنی آواز بُلند کرتی ہے۔ وہ پُرہجُوم بازار میں چِلاّتی ہے۔ وہ پھاٹکوں کے مدخل پر اور شہر میں یہ کہتی ہے:- اَے نادانو! تُم کب تک نادانی کو دوست رکھّو گے؟ اور ٹھٹّھاباز کب تک ٹھٹّھابازی سے خُوش رہیں گے اور احمق کب تک عِلم سے عداوت رکھّیں گے؟ تُم میری ملامت کو سُن کر باز آؤ۔ دیکھو! مَیں اپنی رُوح تُم پر اُنڈیلُوں گی۔ مَیں تُم کو اپنی باتیں بتاؤُں گی۔