امثال 1:1-5
امثال 1:1-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
داویؔد کے بیٹے اِسرائیل کے بادشاہ شُلومونؔ کی امثال: جو حِکمت اَور تربّیت حاصل کرنے؛ فہم اَور ادراک کی باتیں سمجھنے؛ تربّیت پذیر اَور مصلحت اَندیش زندگی حاصل کرنے، اَور اَیسے کام کرنے کے لیٔے ہیں جو صحیح راست اَور عادلانہ ہو؛ اَورجو سادہ دِلوں کو ہوشیاری، اَور جَوان کو علم اَور شعور بخشنے کے لیٔے ہیں۔ تاکہ دانا اُنہیں سُن کر اَپنی سمجھ میں اِضافہ کریں، اَور صاحبِ فہم ہدایت پائیں۔
امثال 1:1-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ذیل میں اسرائیل کے بادشاہ سلیمان بن داؤد کی امثال قلم بند ہیں۔ اِن سے تُو حکمت اور تربیت حاصل کرے گا، بصیرت کے الفاظ سمجھنے کے قابل ہو جائے گا، اور دانائی دلانے والی تربیت، راستی، انصاف اور دیانت داری اپنائے گا۔ یہ امثال سادہ لوح کو ہوشیاری اور نوجوان کو علم اور تمیز سکھاتی ہیں۔ جو دانا ہے وہ سن کر اپنے علم میں اضافہ کرے، جو سمجھ دار ہے وہ راہنمائی کرنے کا فن سیکھ لے۔
امثال 1:1-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِسرائیلؔ کے بادشاہ سُلیماؔن بِن داؤُد کی امثال۔ حِکمت اور تربِیّت حاصِل کرنے اور فہم کی باتوں کا اِمتیاز کرنے کے لِئے۔ عقل مندی اور صداقت اور عدل اور راستی میں تربِیّت حاصِل کرنے کے لِئے۔ سادہ دِلوں کو ہوشیاری۔ جوان کو عِلم اور تمِیز بخشنے کے لِئے تاکہ دانا آدمی سُن کر عِلم میں ترقّی کرے اور فہِیم آدمی درُست مشوَرت تک پُہنچے۔