فِلپّیوں 14:2-16
فِلپّیوں 14:2-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور سَب کام کسی شکایت اَور حُجّت کے بغیر ہی کر لیا کرو، تاکہ تُم بے عیب اَور پاک ہوکر بَداخلاق اَور گُمراہ لوگوں کے درمیان، ”خُدا کے بے نُقص فرزندوں کی طرح اِس جہاں میں زندگی گُزارو۔“ تاکہ اُن میں تُم آسمان کے سِتاروں کی مانند چمکو اَور زندگی کا کلام پیش کرتے ہو تاکہ المسیؔح کے لوٹنے کے دِن مُجھے فخر ہو کہ نہ تو میری دَوڑ دھوپ فُضول گئی اَور نہ محنت بے فائدہ رہی۔
فِلپّیوں 14:2-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
سب کچھ بڑبڑائے اور بحث مباحثہ کئے بغیر کریں تاکہ آپ بےالزام اور پاک ہو کر اللہ کے بےداغ فرزند ثابت ہو جائیں، ایسے لوگ جو ایک ٹیڑھی اور اُلٹی نسل کے درمیان ہی آسمان کے ستاروں کی طرح چمکتے دمکتے اور زندگی کا کلام تھامے رکھتے ہیں۔ پھر مَیں مسیح کی آمد کے دن فخر کر سکوں گا کہ نہ مَیں رائیگاں دوڑا، نہ بےفائدہ جد و جہد کی۔
فِلپّیوں 14:2-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
سب کام شِکایت اور تکرار بغَیر کِیا کرو۔ تاکہ تُم بے عَیب اور بھولے ہو کر ٹیڑھے اور کجرَو لوگوں میں خُدا کے بے نُقص فرزند بنے رہو (جِن کے درمِیان تُم دُنیا میں چَراغوں کی طرح دِکھائی دیتے ہو۔ اور زِندگی کا کلام پیش کرتے ہو) تاکہ مسِیح کے دِن مُجھے فخر ہو کہ نہ میری دَوڑ دُھوپ بے فائِدہ ہُوئی نہ میری مِحنت اَکارت گئی۔