نحمیاہ 11:2-13
نحمیاہ 11:2-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
سفر کرتے کرتے مَیں یروشلم پہنچ گیا۔ تین دن کے بعد مَیں رات کے وقت شہر سے نکلا۔ میرے ساتھ چند ایک آدمی تھے، اور ہمارے پاس صرف وہی جانور تھا جس پر مَیں سوار تھا۔ اب تک مَیں نے کسی کو بھی اُس بوجھ کے بارے میں نہیں بتایا تھا جو میرے خدا نے میرے دل پر یروشلم کے لئے ڈال دیا تھا۔ چنانچہ مَیں اندھیرے میں وادی کے دروازے سے شہر سے نکلا اور جنوب کی طرف اژدہے کے چشمے سے ہو کر کچرے کے دروازے تک پہنچا۔ ہر جگہ مَیں نے گری ہوئی فصیل اور بھسم ہوئے دروازوں کا معائنہ کیا۔
نحمیاہ 11:2-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور مَیں یروشلیِم میں پُہنچ کر تِین دِن رہا۔ پِھر مَیں رات کو اُٹھا۔ مَیں بھی اور میرے ساتھ چند آدمی پر جو کُچھ یروشلیِم کے لِئے کرنے کو میرے خُدا نے میرے دِل میں ڈالا تھا وہ مَیں نے کِسی کو نہ بتایا اور جِس جانور پر مَیں سوار تھا اُس کے سِوا اَور کوئی جانور میرے ساتھ نہ تھا۔ اور مَیں رات کو وادی کے پھاٹک سے نِکل کر اژدہا کے کنوئیں اور کُوڑے کے پھاٹک کو گیا اور یروشلیِم کی فصِیل کو جو توڑ دی گئی تھی اور اُس کے پھاٹکوں کو جو آگ سے جلے ہُوئے تھے دیکھا۔