YouVersion Logo
تلاش

مرقس 1:6-6

مرقس 1:6-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

پھر حُضُور عیسیٰ وہاں سے اَپنے شہر کو روانہ ہوئے، اَور اُن کے شاگرد بھی اُن کے ساتھ گیٔے۔ جَب سَبت کا دِن آیا، آپ مقامی یہُودی عبادت گاہ میں تعلیم دینے لگے، بہت سے لوگ حُضُور عیسیٰ کی تعلیم سُن کر حیران ہوئے اَور کہنے لگے۔ ”اِس نے یہ ساری باتیں کہاں سے سیکھی ہیں؟ یہ کیسی حِکمت ہے جو اِنہیں عطا کی گئی ہے؟ اَور اُن کے ہاتھوں کیسے کیسے معجزے ہوتے ہیں؟ کیا یہ بڑھئی نہیں؟ جو مریمؔ کا بیٹا اَور یعقوب، یُوسیسؔ، یہُوداؔہ، اَور شمعُونؔ کے بھایٔی نہیں؟ کیا اِن کی بہنیں ہمارے یہاں نہیں رہتیں؟“ اَور اُنہُوں نے اُن کے سبب سے ٹھوکر کھائی۔ چنانچہ حُضُور عیسیٰ نے اُن سے کہا، ”نبی کی بے قدری اُس کے اَپنے شہر، رشتہ داروں اَور گھروَالوں میں ہی ہوتی ہے اَور کہیں نہیں۔“ اَور آپ چند بیِماروں پر ہاتھ رکھ کر اُنہیں شفا دینے، کے سِوا کویٔی بڑا معجزہ وہاں نہ دِکھا سکے۔ حُضُور عیسیٰ نے وہاں کے لوگوں کی بے اِعتقادی پر تعجُّب کیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 6