YouVersion Logo
تلاش

مرقس 14:5-20

مرقس 14:5-20 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

سُؤر چرانے والے وہاں سے بھاگ کھڑے ہویٔے اَور اُنہُوں نے شہر اَور دیہات میں، اِس بات کی خبر پہنچائی لوگ یہ ماجرا دیکھنے کے لیٔے دَوڑے چلے آئے۔ جَب لوگ حُضُور عیسیٰ کے پاس پہُنچے اَور اُس آدمی کو جِس میں بَدرُوحوں کا لشکر تھا، اُسے کپڑے پہنے ہویٔے، ہوش کی حالت میں؛ بَیٹھے دیکھا تو بہت خوفزدہ ہویٔے۔ جنہوں نے یہ واقعہ دیکھا تھا اُنہُوں نے بَدرُوحوں والے آدمی کا حال اَور سُؤروں کا تمام ماجرا اُن سے بَیان کیا۔ لوگ حُضُور عیسیٰ کی مِنّت کرنے لگے کہ آپ ہمارے علاقہ سے باہر چَلے جایٔیں۔ آپ کشتی میں، سوار ہونے لگے تو وہ آدمی جو پہلے بَدرُوحوں کے قبضہ میں تھا، حُضُور عیسیٰ سے مِنّت کی کہ مُجھے بھی اَپنے ساتھ لے چلئے۔ آپ نے اُسے اِجازت نہ دی، بَلکہ اُس سے کہا، ”گھرجاکر اَپنے لوگوں کو بتاؤ کہ خُداوؔند نے تمہارے لیٔے اتنے بَڑے کام کیٔے، اَور تُم پر رحم کیا ہے۔“ پس وہ آدمی گیا اَور دِکَپُلِسؔ میں اِس بات کا چَرچا کرنے لگا حُضُور عیسیٰ نے اُس کے لیٔے کیسے بَڑے کام کیٔے اَور سَب لوگ تعجُّب کرتے تھے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 5

مرقس 14:5-20 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

یہ دیکھ کر سؤروں کے گلہ بان بھاگ گئے۔ اُنہوں نے شہر اور دیہات میں اِس بات کا چرچا کیا تو لوگ یہ معلوم کرنے کے لئے کہ کیا ہوا ہے اپنی جگہوں سے نکل کر عیسیٰ کے پاس آئے۔ اُس کے پاس پہنچے تو وہ آدمی ملا جس میں پہلے بدروحوں کا لشکر تھا۔ اب وہ کپڑے پہنے وہاں بیٹھا تھا اور اُس کی ذہنی حالت ٹھیک تھی۔ یہ دیکھ کر وہ ڈر گئے۔ جنہوں نے سب کچھ دیکھا تھا اُنہوں نے لوگوں کو بتایا کہ بدروح گرفتہ آدمی اور سؤروں کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ پھر لوگ عیسیٰ کی منت کرنے لگے کہ وہ اُن کے علاقے سے چلا جائے۔ عیسیٰ کشتی پر سوار ہونے لگا تو بدروحوں سے آزاد کئے گئے آدمی نے اُس سے التماس کی، ”مجھے بھی اپنے ساتھ جانے دیں۔“ لیکن عیسیٰ نے اُسے ساتھ جانے نہ دیا بلکہ کہا، ”اپنے گھر واپس چلا جا اور اپنے عزیزوں کو سب کچھ بتا جو رب نے تیرے لئے کیا ہے، کہ اُس نے تجھ پر کتنا رحم کیا ہے۔“ چنانچہ آدمی چلا گیا اور دکپلس کے علاقے میں لوگوں کو بتانے لگا کہ عیسیٰ نے میرے لئے کیا کچھ کیا ہے۔ اور سب حیرت زدہ ہوئے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 5