مرقس 31:3-35
مرقس 31:3-35 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
پھر حُضُور عیسیٰ کی ماں اَور اُن کے بھایٔی آ گئے اَور اُنہُوں نے حُضُور عیسیٰ کو باہر بُلوا بھیجا۔ حُضُور کے آس پاس ایک ہُجوم بیَٹھا تھا، لوگوں نے حُضُور کو خبر دی، ”وہ دیکھئے! آپ کی ماں اَور آپ کے بھایٔی اَور بہن باہر کھڑے ہیں اَور آپ سے مُلاقات کرنا چاہتے ہیں۔“ ”میری ماں اَور میرے بھایٔی کون ہیں؟“ حُضُور عیسیٰ نے جَواب دیا۔ حُضُور عیسیٰ نے اَپنے اِردگرد بَیٹھے ہویٔے لوگوں پر نظرڈالی اَور فرمایا، ”یہ ہیں میری ماں اَور میرے بھایٔی اَور بہن! کیونکہ جو کویٔی خُدا کی مرضی پر چلتا ہے وُہی میرا بھایٔی، میری بہن اَور میری ماں ہے۔“
مرقس 31:3-35 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پھر عیسیٰ کی ماں اور بھائی پہنچ گئے۔ باہر کھڑے ہو کر اُنہوں نے کسی کو اُسے بُلانے کو بھیج دیا۔ اُس کے ارد گرد ہجوم بیٹھا تھا۔ اُنہوں نے کہا، ”آپ کی ماں اور بھائی باہر آپ کو بُلا رہے ہیں۔“ عیسیٰ نے پوچھا، ”کون میری ماں اور کون میرے بھائی ہیں؟“ اور اپنے گرد بیٹھے لوگوں پر نظر ڈال کر اُس نے کہا، ”دیکھو، یہ میری ماں اور میرے بھائی ہیں۔ جو بھی اللہ کی مرضی پوری کرتا ہے وہ میرا بھائی، میری بہن اور میری ماں ہے۔“
مرقس 31:3-35 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر اُس کی ماں اور اُس کے بھائی آئے اور باہر کھڑے ہو کر اُسے بُلوا بھیجا۔ اور بِھیڑ اُس کے آس پاس بَیٹھی تھی اور اُنہوں نے اُس سے کہا دیکھ تیری ماں اور تیرے بھائی باہر تُجھے پُوچھتے ہیں۔ اُس نے اُن کو یہ جواب دِیا میری ماں اور میرے بھائی کَون ہیں؟ اور اُن پر جو اُس کے گِرد بَیٹھے تھے نظر کر کے کہا دیکھو میری ماں اور میرے بھائی یہ ہیں! کیونکہ جو کوئی خُدا کی مرضی پر چلے وُہی میرا بھائی اور میری بہن اور ماں ہے۔