YouVersion Logo
تلاش

مرقس 42:15-47

مرقس 42:15-47 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

چونکہ شام ہو گئی تھی (اَور وہ سَبت سے پہلا یعنی تیّاری کا دِن تھا)۔ ارِمَتِیاؔہ کا شَہری یُوسُفؔ نامی ایک شخص آیا جو عدالتِ عالیہ کا ایک مُعزّز رُکن تھا اَور خُود بھی خُدا کی بادشاہی کا مُنتظر تھا۔ وہ بڑی دِلیری سے پِیلاطُسؔ کے پاس گیا اَور حُضُور عیسیٰ کی لاش مانگنے لگا۔ جَب پِیلاطُسؔ کو مَعلُوم ہُوا کہ حُضُور مَر چُکے ہیں تو اُسے تعجُّب ہُوا۔ اَور اُس نے اَپنے فَوجی کپتان کو بُلاکر، پُوچھا کہ حُضُور عیسیٰ کو مَرے ہویٔے کتنی دیر ہو چُکی ہے۔ جَب پِیلاطُسؔ کو اَپنے فَوجی کپتان سے حقیقت کا پتا چَلا تو اُس نے حُکم دیا کہ حُضُور کی لاش یُوسُفؔ کو دے دی جائے۔ یُوسُفؔ نے ایک مہین سُوتی چادر خریدی، اَور حُضُور عیسیٰ کی لاش کو اُتار کر اُس چادر میں کفنایا، اَور لے جا کر ایک قبر میں رکھ دیا جو چٹّان میں، کھودی گئی تھی اَور اُس قبر کے دروازہ پر ایک بڑا سا پتّھر لُڑھکا دیا۔ مریمؔ مَگدلِینیؔ اَور یُوسیسؔ کی ماں، مریمؔ دونوں دیکھ رہی تھیں کہ حُضُور عیسیٰ کی لاش کو کہاں رکھا گیا ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 15