YouVersion Logo
تلاش

مرقس 33:15-39

مرقس 33:15-39 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

بَارہ بجے، سے لے کر تین بجے تک اُس سارے علاقہ میں اَندھیرا چھایا رہاتھا۔ تین بجے حُضُور عیسیٰ بڑی اُونچی آواز سے چِلّائے، ”ایلوئی، ایلوئی، لما شبقتنی؟“‏ (جِس کا ترجُمہ یہ ہے، ”اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! آپ نے مُجھے کیوں چھوڑ دیا؟“) جو لوگ پاس کھڑے تھے اُن میں سے بعض نے یہ سُنا تو کہنے لگے، ”یہ تو ایلیاؔہ کو پُکارتا ہے۔“ یہ سُن کر ایک شخص دَوڑا اَور اُس نے اِسفَنج کو سرکہ میں ڈُبویا اَور اُسے سَرکنڈے پر رکھ کر حُضُور عیسیٰ کو چُسایا۔ اَور کہا، ”اَب اِسے تنہا چھوڑ دو۔ آؤ دیکھیں کہ ایلیاؔہ اِسے صلیب سے نیچے اُتارنے آتے ہیں یا نہیں؟“ لیکن حُضُور عیسیٰ نے بَڑے زور سے چِلّا کر اَپنی جان دے دی۔ اَور بیت المُقدّس کا پردہ اُوپر سے نیچے تک پھٹ کردو ٹکڑے ہو گیا۔ ایک فَوجی افسر، جو حُضُور عیسیٰ کے سامنے کھڑا تھا، یہ دیکھ کر کہ آپ نے کِس طرح جان دی ہے، وہ پُکار اُٹھا، ”یقیناً یہ شخص خُدا کا بیٹا تھا!“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 15