مرقس 43:14-46
مرقس 43:14-46 کِتابِ مُقادّس (URD)
وہ یہ کہہ ہی رہا تھا کہ فی الفَور یہُوداؔہ جو اُن بارہ میں سے تھا اور اُس کے ساتھ ایک بِھیڑ تلواریں اور لاٹِھیاں لِئے ہُوئے سردار کاہِنوں اور فقِیہوں اور بزُرگوں کی طرف سے آ پُہنچی۔ اور اُس کے پکڑوانے والے نے اُنہیں یہ نِشان دِیا تھا کہ جِس کا مَیں بوسہ لُوں وُہی ہے۔ اُسے پکڑ کر حِفاظت سے لے جانا۔ وہ آ کر فی الفَور اُس کے پاس گیا اور کہا اَے ربیّ اور اُس کے بوسے لِئے۔ اُنہوں نے اُس پر ہاتھ ڈال کر اُسے پکڑ لِیا۔
مرقس 43:14-46 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
وہ ابھی یہ کہہ ہی رہے تھے، یہُوداؔہ، جو بَارہ شاگردوں میں سے تھا، وہاں آ پہنچا اُس کے ہمراہ ایک بڑا ہُجوم جو تلواریں اَور لاٹھیاں لیٔے ہوئے تھا، اَور جنہیں اہم کاہِنؔوں، شَریعت کے عالِموں اَور بُزرگوں نے بھیجاتھا۔ یہُوداؔہ یعنی پکڑوانے والے نے اُنہیں یہ نِشان دیا تھا: ”جِس کا میں بوسہ لُوں وُہی حُضُور عیسیٰ ہیں؛ تُم اُنہیں پکڑلینا اَور حِفاظت سے اُنہیں سپاہیوں کی نگرانی میں لے جانا۔“ وہاں آتے ہی وہ حُضُور عیسیٰ کے نَزدیک گیا اَور کہا، ”اَے ربّی!“ اَور اُن کے بوسے لینے لگا۔ اُنہُوں نے حُضُور عیسیٰ کو پکڑکر اَپنے قبضہ میں لے لیا۔
مرقس 43:14-46 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
وہ ابھی یہ بات کر ہی رہا تھا کہ یہوداہ پہنچ گیا، جو بارہ شاگردوں میں سے ایک تھا۔ اُس کے ساتھ تلواروں اور لاٹھیوں سے لیس آدمیوں کا ہجوم تھا۔ اُنہیں راہنما اماموں، شریعت کے علما اور بزرگوں نے بھیجا تھا۔ اِس غدار یہوداہ نے اُنہیں ایک امتیازی نشان دیا تھا کہ جس کو مَیں بوسہ دوں وہی عیسیٰ ہے۔ اُسے گرفتار کر کے لے جائیں۔ جوں ہی وہ پہنچے یہوداہ عیسیٰ کے پاس گیا اور ”اُستاد!“ کہہ کر اُسے بوسہ دیا۔ اِس پر اُنہوں نے اُسے پکڑ کر گرفتار کر لیا۔