YouVersion Logo
تلاش

مرقس 27:11-33

مرقس 27:11-33 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

وہ پھر یروشلیمؔ میں آئے، اَور جَب حُضُور عیسیٰ بیت المُقدّس کے صحن میں سے گزر رہے تھے، اہم کاہِنؔ، شَریعت کے عالِم اَور بُزرگ لوگ حُضُور کے پاس پہُنچے۔ اَور اُن سے پُوچھنے لگے، ”آپ کِس کے اِختیّار سے یہ کام کرتے ہیں؟ اَور اَیسے کام کرنے کا اِختیّار کِس نے آپ کو دیا ہے؟“ حُضُور عیسیٰ نے اُن سے کہا، ”میں بھی تُم سے ایک بات پُوچھتا ہُوں۔ اگر تُم اُس کا جَواب دوگے، تو میں بھی بتاؤں گا کہ میں یہ کام کِس کے اِختیّار سے کرتا ہُوں۔ مُجھے یہ بتاؤ! یحییٰ کا پاک غُسل آسمان کی طرف سے تھا، یا اِنسان کی طرف سے؟“ وہ آپَس میں بحث کرنے لگے، ”اگر ہم کہیں، ’وہ آسمان کی طرف سے تھا،‘ تو وہ کہیں گے، ’پھر تُم نے اُس کا یقین کیوں نہ کیا؟‘ اَور اگر کہیں، ’اِنسان کی طرف سے‘ “ (تو عوام کا خوف تھا، کیونکہ وہ حضرت یحییٰ کو واقعی نبی مانتے تھے۔) لہٰذا اُنہُوں نے آپ کو جَواب دیا، ”ہم نہیں جانتے۔“ حُضُور عیسیٰ نے اُن سے کہا، ”میں بھی تُمہیں نہیں بتاتا کہ میں یہ کام کِس کے اِختیّار سے کرتا ہُوں۔“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 11

مرقس 27:11-33 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

وہ ایک اَور دفعہ یروشلم پہنچ گئے۔ اور جب عیسیٰ بیت المُقدّس میں پھر رہا تھا تو راہنما امام، شریعت کے علما اور بزرگ اُس کے پاس آئے۔ اُنہوں نے پوچھا، ”آپ یہ سب کچھ کس اختیار سے کر رہے ہیں؟ کس نے آپ کو یہ کرنے کا اختیار دیا ہے؟“ عیسیٰ نے جواب دیا، ”میرا بھی تم سے ایک سوال ہے۔ اِس کا جواب دو تو پھر تم کو بتا دوں گا کہ مَیں یہ کس اختیار سے کر رہا ہوں۔ مجھے بتاؤ، کیا یحییٰ کا بپتسمہ آسمانی تھا یا انسانی؟“ وہ آپس میں بحث کرنے لگے، ”اگر ہم کہیں ’آسمانی‘ تو وہ پوچھے گا، ’تو پھر تم اُس پر ایمان کیوں نہ لائے؟‘ لیکن ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ انسانی تھا؟“ وجہ یہ تھی کہ وہ عام لوگوں سے ڈرتے تھے، کیونکہ سب مانتے تھے کہ یحییٰ واقعی نبی تھا۔ چنانچہ اُنہوں نے جواب دیا، ”ہم نہیں جانتے۔“ عیسیٰ نے کہا، ”تو پھر مَیں بھی تم کو نہیں بتاتا کہ مَیں یہ سب کچھ کس اختیار سے کر رہا ہوں۔“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 11