YouVersion Logo
تلاش

مرقس 35:10-40

مرقس 35:10-40 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

تَب زبدیؔ کے بیٹے، یعقوب اَور یُوحنّؔا حُضُور عیسیٰ، کے پاس آئے اَور مِنّت کرکے کہنے لگے، ”اُستاد محترم، ہم آپ سے جو بھی مِنّت کریں، وہ آپ ہمارے لیٔے کر دیجیئے۔“ حُضُور عیسیٰ نے اُن سے پُوچھا، ”تُم کیا چاہتے ہو کہ میں تمہارے لیٔے کروں؟“ اُنہُوں نے کہا، ”ہم پر یہ مہربانی کیجئے کہ آپ کے جلال میں ہم میں سے ایک آپ کے دائیں طرف اَور دُوسرا آپ کے بائیں طرف بَیٹھے۔“ حُضُور عیسیٰ نے اُنہیں جَواب دیا، ”تُم نہیں جانتے کہ کیا مانگ رہے ہو۔ کیاتُم وہ پیالہ پی سکتے ہو جو میں پینے پر ہُوں اَور وہ پاک غُسل لنیے جا رہا ہُوں تُم لے سکتے ہو؟“ اُنہُوں نے کہا، ”ہم اُس کے لیٔے بھی تیّار ہیں۔“ حُضُور عیسیٰ نے اُن سے کہا، ”اِس میں تو کویٔی شک نہیں کہ جو پیالہ میں پینے والا ہُوں تُم بھی پِیوگے اَورجو پاک غُسل میں لینے والا ہُوں تُم بھی لوگے، لیکن یہ میرا کام نہیں کہ کسی کو اَپنی دائیں یا بائیں طرف بِٹھاؤں۔ یہ مقام جِن کے لیٔے مُقرّر کیا جاچُکا ہے اُن ہی کے لیٔے ہے۔“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 10