YouVersion Logo
تلاش

مرقس 9:1-15

مرقس 9:1-15 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اُسی وقت حُضُور عیسیٰ، صُوبہ گلِیل کے شہر ناصرتؔ سے آئے اَور حضرت یحییٰ نے اُنہیں دریائے یردؔن میں پاک غُسل دیا۔ جَب حُضُور عیسیٰ پانی سے باہر آ رہے تھے، تو اُنہُوں نے دیکھا کہ آسمان کھُل گیا ہے اَور خُدا کی رُوح کبُوتر کی شکل میں اُن پر نازل ہو رہا ہے۔ اَور آسمان سے ایک آواز آئی: ”تُو میرا پیارا بیٹا ہے، جِس سے میں مَحَبّت کرتا ہُوں؛ تُم سے میں بہت خُوش ہُوں۔“ فیِ الفور پاک رُوح حُضُور عیسیٰ کو بیابان میں لے گیا، اَور وہ چالیس دِن، تک وہاں رہے، اَور اِبلیس کے ذریعہ آزمائے جاتے رہے۔ وہ جنگلی جانوروں کے درمیان رہے، اَور فرشتے حُضُور عیسیٰ کی خدمت کرتے رہے۔ حضرت یحییٰ کو قَید کیٔے جانے کے بعد، حُضُور عیسیٰ صُوبہ گلِیل میں آئے، اَور خُدا کی خُوشخبری سُنانے لگے۔ اَور آپ نے فرمایا، ”وقت آ پہنچا ہے،“ اَور ”خُدا کی بادشاہی نَزدیک آ گئی ہے۔ تَوبہ کرو اَور خُوشخبری پر ایمان لاؤ۔“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 1