متی 13:4-16
متی 13:4-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور ناصرتؔ کو چھوڑکر، کَفرنحُومؔ میں جا کر رہنے لگے جو جھیل کے کنارے زبُولُونؔ اَور نفتالیؔ کے علاقہ میں ہے۔ تاکہ جو بات حضرت یسعیاؔہ نبی کی مَعرفت سے کہی گئی تھی، وہ پُوری ہو جائے۔ ”زبُولُونؔ اَور نفتالیؔ کے زمینی علاقہ، سمُندری شاہراہ، یردؔن کے اُس پار، اَور غَیریہُودیوں کی صُوبہ گلِیل۔ جو لوگ تاریکی میں زندگی گزار رہے تھے اُنہُوں نے ایک بڑی رَوشنی دیکھی؛ اَورجو لوگ موت کے سایہ کے مُلک میں زندگی گزار رہے تھے اُن پر ایک نُور آ چمکا۔“
متی 13:4-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ناصرت کو چھوڑ کر وہ جھیل کے کنارے پر واقع شہر کفرنحوم میں رہنے لگا، یعنی زبولون اور نفتالی کے علاقے میں۔ یوں یسعیاہ نبی کی پیش گوئی پوری ہوئی، ”زبولون کا علاقہ، نفتالی کا علاقہ، جھیل کے ساتھ کا راستہ، دریائے یردن کے پار، غیریہودیوں کا گلیل: اندھیرے میں بیٹھی قوم نے ایک تیز روشنی دیکھی، موت کے سائے میں ڈوبے ہوئے ملک کے باشندوں پر روشنی چمکی۔“
متی 13:4-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور ناصرۃ کو چھوڑ کر کفرنحُوم میں جا بسا، جو جِھیل کے کنارے زبُولُون اور نفتالی کی سرحد پر ہے۔ تاکہ جو یسعیاہ نبی کی معرفت کہا گیا تھا وہ پُورا ہو کہ زبُولُون کا عِلاقہ اور نفتالی کا عِلاقہ دریا کی راہ یَردن کے پار غَیر قَوموں کی گلِیل۔ یعنی جو لوگ اندھیرے میں بَیٹھے تھے اُنہوں نے بڑی رَوشنی دیکھی اور جو مَوت کے مُلک اور سایہ میں بَیٹھے تھے اُن پر رَوشنی چمکی۔