متی 5:28-10
متی 5:28-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
فرشتہ نے عورتوں سے فرمایا، ”ڈرو مت، کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم یِسوعؔ کو ڈھونڈ رہی ہو، جو مصلُوب ہویٔے تھے۔ حُضُور یہاں نہیں ہیں؛ کیونکہ وہ اَپنے کہنے کے مُطابق جی اُٹھے ہیں۔ آؤ، اَور وہ جگہ دیکھو جہاں یِسوعؔ کو رکھا کیا تھا۔ اَور جلدی جا کر حُضُور کے شاگردوں کو خبر دو: ’حُضُور مُردوں میں سے جی اُٹھے ہیں اَور تُم سے پہلے صُوبہ گلِیل کو پہُنچ رہے ہیں۔ تُم اُنہیں وہیں دیکھوگے۔‘ دیکھو مَیں نے تُمہیں بتا دیا ہے۔“ اِس لیٔے وہ عورتیں خوف اَور بڑی خُوشی کے ساتھ قبر سے فوراً باہر آئیں اَور دَوڑتے ہویٔے گئیں تاکہ شاگردوں کو خبر دے سکیں۔ اَچانک یِسوعؔ اُن سے ملے اَور اُنہیں ”سلام،“ کہا۔ اُنہُوں نے پاس آکر حُضُور کے پاؤں پکڑ لیٔے اَور اُنہیں سَجدہ کیا۔ تَب یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”ڈرو مت۔ جاؤ اَور میرے بھائیوں سے کہو کہ صُوبہ گلِیل کے لیٔے روانہ ہو جایٔیں؛ وہ مُجھے وہیں دیکھیں گے۔“
متی 5:28-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
فرشتے نے خواتین سے کہا، ”مت ڈرو۔ مجھے معلوم ہے کہ تم عیسیٰ کو ڈھونڈ رہی ہو جو مصلوب ہوا تھا۔ وہ یہاں نہیں ہے۔ وہ جی اُٹھا ہے، جس طرح اُس نے فرمایا تھا۔ آؤ، اُس جگہ کو خود دیکھ لو جہاں وہ پڑا تھا۔ اور اب جلدی سے جا کر اُس کے شاگردوں کو بتا دو کہ وہ جی اُٹھا ہے اور تمہارے آگے آگے گلیل پہنچ جائے گا۔ وہیں تم اُسے دیکھو گے۔ اب مَیں نے تم کو اِس سے آگاہ کیا ہے۔“ خواتیں جلدی سے قبر سے چلی گئیں۔ وہ سہمی ہوئی لیکن بڑی خوش تھیں اور دوڑی دوڑی اُس کے شاگردوں کو یہ خبر سنانے گئیں۔ اچانک عیسیٰ اُن سے ملا۔ اُس نے کہا، ”سلام۔“ وہ اُس کے پاس آئیں، اُس کے پاؤں پکڑے اور اُسے سجدہ کیا۔ عیسیٰ نے اُن سے کہا، ”مت ڈرو۔ جاؤ، میرے بھائیوں کو بتا دو کہ وہ گلیل کو چلے جائیں۔ وہاں وہ مجھے دیکھیں گے۔“
متی 5:28-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
فرِشتہ نے عَورتوں سے کہا تُم نہ ڈرو کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُم یِسُوعؔ کو ڈھُونڈتی ہو جو مصلُوب ہُؤا تھا۔ وہ یہاں نہیں ہے کیونکہ اپنے کہنے کے مُطابِق جی اُٹھا ہے۔ آؤ یہ جگہ دیکھو جہاں خُداوند پڑا تھا۔ اور جلد جا کر اُس کے شاگِردوں سے کہو کہ وہ مُردوں میں سے جی اُٹھا ہے اور دیکھو وہ تُم سے پہلے گلِیل کو جاتا ہے۔ وہاں تُم اُسے دیکھو گے۔ دیکھو مَیں نے تُم سے کہہ دِیا ہے۔ اور وہ خَوف اور بڑی خُوشی کے ساتھ قبر سے جلد روانہ ہو کر اُس کے شاگِردوں کو خبر دینے دوڑِیں۔ اور دیکھو یِسُوعؔ اُن سے مِلا اور اُس نے کہا سلام! اُنہوں نے پاس آ کر اُس کے قدم پکڑے اور اُسے سِجدہ کِیا۔ اِس پر یِسُوعؔ نے اُن سے کہا ڈرو نہیں۔ جاؤ میرے بھائِیوں سے کہو کہ گلِیل کو چلے جائیں۔ وہاں مُجھے دیکھیں گے۔