متی 57:27-60
متی 57:27-60 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
جَب شام ہُوئی تو ارِمَتِیاؔہ کا ایک یُوسُفؔ نام کا دولتمند آدمی آیا، جو خُود بھی حُضُور عیسیٰ کا شاگرد تھا۔ اُس نے پِیلاطُسؔ کے پاس جا کر حُضُور عیسیٰ کی لاش مانگی، اِس پر پِیلاطُسؔ نے حُکم دیا کہ لاش اُس کے حوالہ کر دی جائے۔ یُوسُفؔ نے لاش کو لے کر ایک صَاف مہین سُوتی چادر میں کفنایا، اَور اُسے اَپنی نئی قبر میں رکھ دیا؛ جو اُس نے چٹّان میں کھُدوائی تھی۔ پھر وہ ایک بڑا سا پتّھر اُس قبر کے دروازہ پر لُڑھکا کر چَلا گیا۔
متی 57:27-60 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جب شام ہونے کو تھی تو ارمتیہ کا ایک دولت مند آدمی بنام یوسف آیا۔ وہ بھی عیسیٰ کا شاگرد تھا۔ اُس نے پیلاطس کے پاس جا کر عیسیٰ کی لاش مانگی، اور پیلاطس نے حکم دیا کہ وہ اُسے دے دی جائے۔ یوسف نے لاش کو لے کر اُسے کتان کے ایک صاف کفن میں لپیٹا اور اپنی ذاتی غیراستعمال شدہ قبر میں رکھ دیا جو چٹان میں تراشی گئی تھی۔ آخر میں اُس نے ایک بڑا پتھر لُڑھکا کر قبر کا منہ بند کر دیا اور چلا گیا۔
متی 57:27-60 کِتابِ مُقادّس (URD)
جب شام ہُوئی تو یُوسفؔ نام ارِمَتِیاؔہ کا ایک دَولت مند آدمی آیا جو خُود بھی یِسُوعؔ کا شاگِرد تھا۔ اُس نے پِیلاطُسؔ کے پاس جا کر یِسُوعؔ کی لاش مانگی اور پِیلاطُسؔ نے دے دینے کا حُکم دِیا۔ اور یُوسفؔ نے لاش کو لے کر صاف مہِین چادر میں لپیٹا۔ اور اپنی نئی قبر میں جو اُس نے چٹان میں کُھدوائی تھی رکھّا۔ پِھر وہ ایک بڑا پتّھر قبر کے مُنہ پر لُڑھکا کر چلا گیا۔