متی 1:10-5
متی 1:10-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
پھر یِسوعؔ نے اَپنے بَارہ شاگردوں کو پاس بُلایا اَور اُنہیں بدرُوحوں کو نکالنے اَور ہر طرح کی بیماری اَور تکلیف کو دُور کرنے کا اِختیار عطا فرمایا۔ اَور بَارہ رسولوں کے نام یہ ہیں: پہلا شمعُونؔ جو پطرس کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اَور پھر اُن کا بھایٔی اَندریاسؔ؛ زبدیؔ کا بیٹا یعقوب اَور اُن کا بھایٔی یُوحنّا؛ فِلِپُّسؔ اَور برتلماؔئی، توماؔ اَور متّیؔ محصُول لینے والا؛ حلفئؔی کا بیٹا یعقوب اَور تدّیؔ؛ شمعُونؔ قنانی اَور یہُوداہؔ اِسکریوتی، جِس نے حُضُور سے دغابازی بھی کی تھی۔ یِسوعؔ نے بَارہ کو اِن ہدایات کے ساتھ روانہ کیا: ”غَیریہُودیوں کے درمیان مت جانا اَور نہ سامریوں کے کسی شہر میں داخل ہونا۔
متی 1:10-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پھر عیسیٰ نے اپنے بارہ رسولوں کو بُلا کر اُنہیں ناپاک روحیں نکالنے اور ہر قسم کے مرض اور علالت سے شفا دینے کا اختیار دیا۔ بارہ رسولوں کے نام یہ ہیں: پہلا شمعون جو پطرس بھی کہلاتا ہے، پھر اُس کا بھائی اندریاس، یعقوب بن زبدی اور اُس کا بھائی یوحنا، فلپّس، برتلمائی، توما، متی (جو ٹیکس لینے والا تھا)، یعقوب بن حلفئی، تدّی، شمعون مجاہد اور یہوداہ اسکریوتی جس نے بعد میں اُسے دشمنوں کے حوالے کر دیا۔ اِن بارہ مردوں کو عیسیٰ نے بھیج دیا۔ ساتھ ساتھ اُس نے اُنہیں ہدایت دی، ”غیریہودی آبادیوں میں نہ جانا، نہ کسی سامری شہر میں،
متی 1:10-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر اُس نے اپنے بارہ شاگِردوں کو پاس بُلا کر اُن کو ناپاک رُوحوں پر اِختیار بخشا کہ اُن کو نِکالیں اور ہر طرح کی بِیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دُور کریں۔ اور بارہ رسُولوں کے نام یہ ہیں۔ پہلا شمعُوؔن جو پطرسؔ کہلاتا ہے اور اُس کا بھائی اندرؔیاس۔ زبدؔی کا بیٹا یعقُوبؔ اور اُس کا بھائی یُوؔحنّا۔ فِلِپُّس اور برتُلماؔئی۔ توما اور متّی محصُول لینے والا۔ حلفئی کا بیٹا یعقُوبؔ اور تدّؔیُ۔ شمعُوؔن قنانی اور یہُوداؔہ اِسکریُوتی جِس نے اُسے پکڑوا بھی دِیا۔ اِن بارہ کو یِسُوعؔ نے بھیجا اور اُن کو حُکم دے کر کہا۔ غَیر قَوموں کی طرف نہ جانا اور سامرِیوں کے کِسی شہر میں داخِل نہ ہونا۔