متی 12:1-16
متی 12:1-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
بابلؔ میں جَلاوطنی کے بعد: یخونیاؔہ سے سیالتی ایلؔ، اَور سیالتی ایلؔ سے زرّبابِلؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت زرّبابِلؔ سے اَبِیہُودؔ، اَور اَبِیہُودؔ سے اِلیاقیؔم اَور اِلیاقیؔم سے عازُورؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت عازُورؔ سے صَدُوقؔ، اَور صَدُوقؔ سے اَخِیمؔ، اَور اَخِیمؔ سے اِلیہُودؔ پیدا ہویٔے، اَور اِلیہُودؔ سے الِیعزرؔ، اَور الِیعزرؔ سے متّانؔ، اَور متّانؔ سے یعقُوب پیدا ہویٔے، اَور حضرت یعقُوب سے یُوسُفؔ پیدا ہویٔے جو حضرت مریمؔ کے شوہر تھے اَور حضرت مریمؔ سے حُضُور عیسیٰ پیدا ہویٔے جو المسیؔح کَہلاتے ہیں۔
متی 12:1-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
بابل کی جلاوطنی کے بعد یہویاکین سیالتی ایل کا باپ اور سیالتی ایل زرُبابل کا باپ تھا۔ زرُبابل ابیہود کا باپ، ابی ہود اِلیاقیم کا باپ اور اِلیاقیم عازور کا باپ تھا۔ عازور صدوق کا باپ، صدوق اخیم کا باپ اور اخیم اِلیہود کا باپ تھا۔ اِلیہود اِلی عزر کا باپ، اِلی عزر متان کا باپ اور متان یعقوب کا باپ تھا۔ یعقوب مریم کے شوہر یوسف کا باپ تھا۔ اِس مریم سے عیسیٰ پیدا ہوا، جو مسیح کہلاتا ہے۔
متی 12:1-16 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور گرِفتار ہو کر بابلؔ جانے کے بعد یکوُنیاؔہ سے سیالتی ایلؔ پَیدا ہُؤا اور سیالتی ایلؔ سے زَرُبّاِبُلؔ پَیدا ہُؤا۔ اور زرُبّابُلؔ سے اَبِیہُودؔ پَیدا ہُؤا اور اَبِیہُودؔ سے اِلیاؔقِیم پَیدا ہُؤا اور الیاؔقِیم سے عازورؔ پَیدا ہُؤا۔ اور عازورؔ سے صدوؔق پَیدا ہُؤا اور صدوؔق سے اخیمؔ پَیدا ہُؤا اور اخیمؔ سے لِیہُودؔ پَیدا ہُؤا۔ اور الِیہُودؔ سے الیعزرؔ پَیدا ہُؤا اور الیعزرؔ سے متّانؔ پَیدا ہُؤا اور متّانؔ سے یعقُوبؔ پَیدا ہُؤا۔ اور یعقُوبؔ سے یُوسفؔ پَیدا ہُؤا۔ یہ اُس مریمؔ کا شَوہر تھا جِس سے یِسُوعؔ پَیدا ہُؤا جو مسِیح کہلاتا ہے۔