متی 1:1-4
متی 1:1-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
حُضُور یِسوعؔ المسیح اِبن داویؔد اَور اِبن اَبراہامؔ کا نَسب نامہ یہ ہے: حضرت اَبراہامؔ سے حضرت اِصحاقؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت اِصحاقؔ سے حضرت یعقوب، حضرت یعقوب سے حضرت یہُوداہؔ اَور اُن کے بھایٔی پیدا ہُوئے، حضرت یہُوداہؔ سے فارصؔ اَور زیراحؔ پیدا ہُوئے، اُن کی ماں کا نام تامارؔ تھا، اَور فارصؔ سے حصرونؔ، حصرونؔ سے ارام پیدا ہویٔے، ارام سے عَمّیندابؔ، اَور عَمّیندابؔ سے نحسُونؔ، اَور نحسُونؔ سے سَلمونؔ پیدا ہویٔے،
متی 1:1-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
عیسیٰ مسیح بن داؤد بن ابراہیم کا نسب نامہ: ابراہیم اسحاق کا باپ تھا، اسحاق یعقوب کا باپ اور یعقوب یہوداہ اور اُس کے بھائیوں کا باپ۔ یہوداہ کے دو بیٹے فارص اور زارح تھے (اُن کی ماں تمر تھی)۔ فارص حصرون کا باپ اور حصرون رام کا باپ تھا۔ رام عمی نداب کا باپ، عمی نداب نحسون کا باپ اور نحسون سلمون کا باپ تھا۔
متی 1:1-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
یِسُوعؔ مسِیح اِبنِ داؤُدؔ اِبنِ ابرہامؔ کا نسب نامہ۔ ابرہامؔ سے اِضحاقؔ پَیدا ہُؤا اور اِضحاقؔ سے یعقُوبؔ پَیدا ہُؤا اور یعقُوبؔ سے یہُوداؔہ اور اُس کے بھائی پَیدا ہُوئے۔ اور یہُوداؔہ سے فارؔص اور زارؔح تمر سے پَیدا ہُوئے۔ اور فارؔص سے حصروؔن پَیدا ہُؤا اور حصروؔن سے راؔم پَیدا ہُؤا۔ اور رامؔ سے عمّیندابؔ پَیدا ہُؤا اور عمّیندابؔ سے نحسوؔن پَیدا ہُؤا اور نحسوؔن سے سلموؔن پَیدا ہُؤا۔