YouVersion Logo
تلاش

ملاکی 6:3-10

ملاکی 6:3-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

”کیونکہ مَیں یَاہوِہ لاتبدیل ہُوں۔ اِس لیٔے اَے بنی یعقوب، تُم نِیست و نابُود نہیں ہُوئے۔ تُم اَپنے آباؤاَجداد کے ایّام سے ہمیشہ میرے قوانین سے مُنہ پھراتے رہے ہو اَور اُن پر عَمل نہیں کیا۔ تُم میری طرف رُجُوع لاؤ،“ تو مَیں بھی تمہاری طرف رُجُوع ہُوں گا۔ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”لیکن تُم پُوچھتے ہو، ’ہم کس بات میں رُجُوع لائیں؟‘ ”کیا کویٔی فانی شخص یَاہوِہ کو لُوٹ سکتا ہے؟ پھر بھی تُم مُجھے لُٹتے ہو۔ ”لیکن تُم پُوچھتے ہو، ’ہم کس بات میں آپ کو لُوٹتے ہیں؟‘ ”تُم دہ یکیوں اَور نذرانہ کے مُعاملے میں لُٹتے ہو۔ پس تُم ملعُون ہو، تمہاری ساری قوم ملعُون ہے۔ کیونکہ تُم مُجھے لُوٹ رہے ہو۔ سارا دہ یکی ذخیرہ خانے میں لاؤ تاکہ میرے بیت المُقدّس میں خُوراک مَوجُود رہے۔ اِس بات میں مُجھے آزما کر دیکھو،“ قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”دیکھو میں آسمان کے دریچوں کو کھول کر اِس قدر برکتوں کی بارش کروں گا کی نہیں کہ تمہارے پاس رکھنے کو جگہ نہ رہے گی۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ملاکی 3

ملاکی 6:3-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

مَیں، رب تبدیل نہیں ہوتا، لیکن تم اب تک یعقوب کی اولاد رہے ہو۔ اپنے باپ دادا کے زمانے سے لے کر آج تک تم نے میرے احکام سے دُور رہ کر اُن پر دھیان نہیں دیا۔ رب الافواج فرماتا ہے کہ میرے پاس واپس آؤ! تب مَیں بھی تمہارے پاس واپس آؤں گا۔ لیکن تم اعتراض کرتے ہو، ’ہم کیوں واپس آئیں، ہم سے کیا سرزد ہوا ہے؟‘ کیا مناسب ہے کہ انسان اللہ کو ٹھگے؟ ہرگز نہیں! لیکن تم لوگ یہی کچھ کر رہے ہو۔ تم پوچھتے ہو، ’ہم کس طرح تجھے ٹھگتے ہیں؟‘ اِس میں کہ تم مجھے اپنی پیداوار کا دسواں حصہ نہیں دیتے۔ نیز، تم اماموں کو قربانیوں کا وہ حصہ نہیں دیتے جو اُن کا حق بنتا ہے۔ پوری قوم مجھے ٹھگتی رہتی ہے، اِس لئے مَیں نے تم پر لعنت بھیجی ہے۔“ رب الافواج فرماتا ہے، ”میرے گھر کے گودام میں اپنی پیداوار کا پورا دسواں حصہ جمع کرو تاکہ اُس میں خوراک دست یاب ہو۔ مجھے اِس میں آزما کر دیکھو کہ مَیں اپنے وعدے کو پورا کرتا ہوں کہ نہیں۔ کیونکہ مَیں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ جواب میں مَیں آسمان کے دریچے کھول کر تم پر حد سے زیادہ برکت برسا دوں گا۔“

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں ملاکی 3