ملاکی 2:3-4
ملاکی 2:3-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
پر اُس کے آنے کے دِن کی کِس میں تاب ہے؟ اور جب اُس کا ظہُور ہو گا تو کَون کھڑا رہ سکے گا؟ کیونکہ وہ سُنار کی آگ اور دھوبی کے صابُون کی مانِند ہے۔ اور وہ چاندی کو تانے اور پاک صاف کرنے والے کی مانِند بَیٹھے گا اور بنی لاوی کو سونے اور چاندی کی مانِند پاک صاف کرے گا تاکہ وہ راست بازی سے خُداوند کے حضُور ہدئے گُذرانیں۔ تب یہُوداؔہ اور یروشلیِم کا ہدیہ خُداوند کو پسند آئے گا جَیسا ایّامِ قدِیم اور گُذشتہ زمانہ میں۔
ملاکی 2:3-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
لیکن اُس کے آنے کے دِن کو کون برداشت کر سکتا ہے اَور جَب وہ ظاہر ہوگا تو کون کھڑا رہ سکےگا کیونکہ وہ سُنار کی جلتی ہوئی بھٹّی کی طرح یا دھوبی کے صابُن کی مانند ہے۔ وہ چاندی کو صَاف کرنے اَور اُس کی گندگی دُور کرنے والے سُنار کی مانند بیٹھے گا؛ اَور جَیسے سونے اَور چاندی کو صَاف کیا جاتا ہے وَیسے ہی وہ بنی لیوی کو صَاف کرےگا۔ تَب وہ یَاہوِہ کے اَیسے لوگ ہوں گے جو راستبازی سے نذرانہ لائیں گے۔ تَب مُلک یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں کا نذرانہ یَاہوِہ کو اَیسا منظُور ہوگا جَیسا قدیم زمانوں اَور گُزرے دِنوں میں ہُوا کرتا تھا۔
ملاکی 2:3-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
لیکن جب وہ آئے تو کون یہ برداشت کر سکے گا؟ کون قائم رہ سکے گا جب وہ ہم پر ظاہر ہو جائے گا؟ وہ تو دھات ڈھالنے والے کی آگ یا دھوبی کے تیز صابن کی مانند ہو گا۔ وہ بیٹھ کر چاندی کو پگھلا کر پاک صاف کرے گا۔ جس طرح سونے چاندی کو پگھلا کر پاک صاف کیا جاتا ہے اُسی طرح وہ لاوی کے قبیلے کو پاک صاف کرے گا۔ تب وہ رب کو راست قربانیاں پیش کریں گے۔ پھر یہوداہ اور یروشلم کی قربانیاں قدیم زمانے کی طرح دوبارہ رب کو قبول ہوں گی۔