لوقا 27:5-31
لوقا 27:5-31 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اِن واقعات کے بعد حُضُور عیسیٰ وہاں سے نکلے اَور ایک محصُول لینے والے کو جِس کا نام لاوی تھا، محصُول کی چوکی پر بَیٹھے دیکھا۔ حُضُور عیسیٰ نے اُس سے کہا، ”میرے پیروکار ہو جاؤ۔“ وہ اُٹھا اَور سَب کُچھ چھوڑکر، حُضُور کے پیچھے چل دیا۔ پھر لاوی نے اَپنے گھر میں حُضُور عیسیٰ کے لیٔے ایک بڑی ضیافت ترتیب دی اَور وہاں محصُول لینے وَالوں اَور دُوسرے لوگوں کا جو ضیافت میں شریک تھے بڑا مجمع تھا۔ لیکن فرِیسی اَور شَریعت کے عالِم جو فرِیسی فرقہ سے تعلّق رکھتے تھے حُضُور عیسیٰ کے شاگردوں سے شکایت کرکے کہنے لگے، ”تُم محصُول لینے وَالوں اَور گنہگاروں کے ساتھ کیوں کھاتے پیتے ہو؟“ حُضُور عیسیٰ نے جَواب میں اُن سے کہا، ”بیِماروں کو طبیب کی ضروُرت ہوتی ہے، صحت مندوں کو نہیں۔
لوقا 27:5-31 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اِس کے بعد عیسیٰ نکل کر ایک ٹیکس لینے والے کے پاس سے گزرا جو اپنی چوکی پر بیٹھا تھا۔ اُس کا نام لاوی تھا۔ اُسے دیکھ کر عیسیٰ نے کہا، ”میرے پیچھے ہو لے۔“ وہ اُٹھا اور سب کچھ چھوڑ کر اُس کے پیچھے ہو لیا۔ بعد میں اُس نے اپنے گھر میں عیسیٰ کی بڑی ضیافت کی۔ بہت سے ٹیکس لینے والے اور دیگر مہمان اِس میں شریک ہوئے۔ یہ دیکھ کر کچھ فریسیوں اور اُن سے تعلق رکھنے والے شریعت کے عالِموں نے عیسیٰ کے شاگردوں سے شکایت کی۔ اُنہوں نے کہا، ”تم ٹیکس لینے والوں اور گناہ گاروں کے ساتھ کیوں کھاتے پیتے ہو؟“ عیسیٰ نے جواب دیا، ”صحت مندوں کو ڈاکٹر کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ مریضوں کو۔
لوقا 27:5-31 کِتابِ مُقادّس (URD)
اِن باتوں کے بعد وہ باہر گیا اور لاوؔی نام ایک محصُول لینے والے کو محصُول کی چَوکی پر بَیٹھے دیکھا اور اُس سے کہا میرے پِیچھے ہو لے۔ وہ سب کُچھ چھوڑ کر اُٹھا اور اُس کے پِیچھے ہو لِیا۔ پِھر لاوؔی نے اپنے گھر میں اُس کی بڑی ضِیافت کی اور محصُول لینے والوں اور اَوروں کا جو اُن کے ساتھ کھانا کھانے بَیٹھے تھے بڑا مَجمع تھا۔ اور فریسی اور اُن کے فقِیہہ اُس کے شاگِردوں سے یہ کہہ کر بُڑبُڑانے لگے کہ تُم کیوں محصُول لینے والوں اور گُنہگاروں کے ساتھ کھاتے پیتے ہو؟ یِسُوعؔ نے جواب میں اُن سے کہا کہ تندرُستوں کو طبِیب کی ضرُورت نہیں بلکہ بِیماروں کو۔