لوقا 44:24-45
لوقا 44:24-45 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
پھر آپ نے اُن سے کہا، ”جَب میں تمہارے ساتھ تھا تو میں نے تُمہیں یہ باتیں بتایٔی تھیں: کہ حضرت مُوسیٰ کی توریت، نَبیوں کی کِتابوں اَور زبُور میں میرے بارے میں جو کُچھ لِکھّا ہے وہ سَب ضروُر پُورا ہوگا۔“ تَب آپ نے اُن کا ذِہن کھولا تاکہ وہ کِتاب مُقدّس کو سمجھ سکیں۔
لوقا 44:24-45 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پھر اُس نے اُن سے کہا، ”یہی ہے جو مَیں نے تم کو اُس وقت بتایا تھا جب تمہارے ساتھ تھا کہ جو کچھ بھی موسیٰ کی شریعت، نبیوں کے صحیفوں اور زبور کی کتاب میں میرے بارے میں لکھا ہے اُسے پورا ہونا ہے۔“ پھر اُس نے اُن کے ذہن کو کھول دیا تاکہ وہ اللہ کا کلام سمجھ سکیں۔
لوقا 44:24-45 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر اُس نے اُن سے کہا یہ میری وہ باتیں ہیں جو مَیں نے تُم سے اُس وقت کہی تِھیں جب تُمہارے ساتھ تھا کہ ضرُور ہے کہ جِتنی باتیں مُوسیٰ کی تَورَیت اور نبِیوں کے صحِیفوں اور زبُور میں میری بابت لِکھی ہیں پُوری ہوں۔ پِھر اُس نے اُن کا ذِہن کھولا تاکہ کِتابِ مُقدّس کو سمجھیں۔