لوقا 1:11-4
لوقا 1:11-4 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ایک دِن حُضُور عیسیٰ کسی جگہ دعا کر رہے تھے۔ جَب وہ دعا کرچُکے تو اُن کے شاگردوں میں سے ایک نے کہا، ”خُداوؔند، جَیسے حضرت یحییٰ نے اَپنے شاگردوں کو دعا کرنا سِکھایا، آپ ہمیں بھی سِکھایٔیں۔“ حُضُور عیسیٰ نے اُن سے کہا، ”جَب تُم دعا کرو، تو کہو: ” ’اَے ہمارے آسمانی باپ، آپ کا نام پاک مانا جائے، آپ کی بادشاہی آئے۔ ہماری روز کی روٹی ہر دِن ہمیں عطا فرما۔ اَور ہمارے گُناہوں کو مُعاف کر، کیونکہ ہم بھی اَپنے ہر قُصُوروار کو مُعاف کرتے ہیں۔ اَور ہمیں آزمائش میں نہ پڑنے دیں۔‘ “
لوقا 1:11-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
ایک دن عیسیٰ کہیں دعا کر رہا تھا۔ جب وہ فارغ ہوا تو اُس کے کسی شاگرد نے کہا، ”خداوند، ہمیں دعا کرنا سکھائیں، جس طرح یحییٰ نے بھی اپنے شاگردوں کو دعا کرنے کی تعلیم دی۔“ عیسیٰ نے کہا، ”دعا کرتے وقت یوں کہنا، اے باپ، تیرا نام مُقدّس مانا جائے۔ تیری بادشاہی آئے۔ ہر روز ہمیں ہماری روز کی روٹی دے۔ ہمارے گناہوں کو معاف کر۔ کیونکہ ہم بھی ہر ایک کو معاف کرتے ہیں جو ہمارا گناہ کرتا ہے۔ اور ہمیں آزمائش میں نہ پڑنے دے۔“
لوقا 1:11-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر اَیسا ہُؤا کہ وہ کِسی جگہ دُعا کر رہا تھا۔ جب کر چُکا تو اُس کے شاگِردوں میں سے ایک نے اُس سے کہا اَے خُداوند! جَیسا یُوحنّا نے اپنے شاگِردوں کو دُعا کرنا سِکھایا تُو بھی ہمیں سِکھا۔ اُس نے اُن سے کہا جب تُم دُعا کرو تو کہو اَے باپ! تیرا نام پاک مانا جائے۔ تیری بادشاہی آئے۔ ہماری روز کی روٹی ہر روز ہمیں دِیا کر۔ اور ہمارے گُناہ مُعاف کر کیونکہ ہم بھی اپنے ہر قرض دار کو مُعاف کرتے ہیں اور ہمیں آزمایش میں نہ لا۔